ویب ڈیسک ۔۔ بالی وڈکی ابھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپورلیجنڈبھارتی اداکارہ سری دیوی اورمشہورفلم پروڈیوسربونی کپورکی بیٹی ہیں۔ اپنےساتھ اتنےبڑےبڑےنام جڑےہونےکےباوجودانہوں نےفلمی حوالےسےتوتاحال کوئی قابل ذکرکام نہیں کیالیکن غیرفلمی حوالےسےوہ اکثرمیڈیاکی توجہ اپنی طرف کھینچ ہی لیتی ہیں۔
جھانوی نےحال ہی میں گلاب سےپھولوں سےسجےلباس میں اپنی تصاویرشئیرکیں جودیکھتےہی دیکھتےانسٹاگرام اوردیگرسوشل میڈیاپلیٹ فارمزپرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔
بولڈلباس: اداکارہ حرامانی پرتنقید
ایساپہلی بارنہیں جھانوی اکثرمختلف ڈیزائنوں کےکپڑےپہن کراپنی تصاویرسوشل میڈیاپرشئیرضرورکرتی ہیں۔ اداکارہ نےاپنےایکٹنگ کیرئیرکاآغاز2018میں فلم دھڑک سےکیا۔ اس کےعلاوہ انہوں نےملی اوربوال نامی فلموں میں بھی اداکاری کےجوہردکھائے،تاہم ناقدین کاکہناہےکہ جھانوی میں اپنی ماں سری دیوی جیسی اداکاری کی جھلک ابھی تک دکھائی نہیں دی۔


