ویب ڈیسک ۔۔ ٹوئٹرواسیوں کیلئےخوشخبری ہےکہ اب وہ اپنی ٹویٹس پراشتہارات کی آمدنی میں سےحصہ وصول کرسکتےہیں۔
ٹوئٹرکی جانب سےشئیرکی جانےوالی تفصیلات کےمطابق اس طرح سےپیسےکمانےکیلئےضروری ہےکہ آپ ٹوئٹرپربلیوٹک رکھتےہوں یاپھرآپ کاتعلق ویریفائیڈاداروں سےہوناچاہیے۔ اس کےعلاوہ ضروری ہےکہ پچھلے3ماہ کےدوران آپ نےکم ازکم 5ملین ٹویٹ امپریشنزحاصل کئےہوں۔ مزیدیہ کہ آپ کوتخلیق کارمونائیٹائزیشن سٹینڈرڈزکے لیےانسانی جائزہ پاس کرنے کی بھی ضرورت ہوگی۔
اس کےعلاوہ ضروری ہےکہ آپ کےکم ازکم 10ہزارفالوورزہوں اورآپ کیلئےلازم ہےکہ 30دنوں میں کم ازکم 25ٹوئٹس کریں۔
ٹوئٹرکےمالک ایلون مسک کاکہناہےکہ ادائیگیوں کاپہلادورکل 5 ملین ڈالرپرمشتمل ہو گااورفروری کے بعد اس میں مجموعی طورپراضافہ کیا جائے گا۔ تمام ادائیگیاں سٹرائپ کےذریعے کی جائیں گی۔
ٹوئٹرپر مواد تخلیق کرنے والے پہلے ہی 25,000 ڈالراور اس سے زیادہ کمارہے ہیں۔ مصنف برائن کریسنسٹین کا کہنا ہے کہ ٹویٹر نے انہیں کل 24,305ڈالر ادا کیے ہیں۔ برائن کےکل 750,000 فالوورز ہیں۔
دیگرزیادہ مقبول ٹویٹراکاؤنٹس، بشمول ‘انٹرنیٹ ہال آف فیم’نے107,274 ڈالرکمائی کی ہےجواشتہاری آمدنی کے اشتراک کے پروگرام کے آغاز کے بعد سے ٹوئٹر کی جانب سے کی جانے والی سب سے زیادہ ادائیگیوں میں سے ایک ہے۔
تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں کہ ٹویٹر صارفین کے ساتھ شیئر کی جانے والی آمدنی کی رقم کا حساب کیسے لگا رہا ہے یا اسے اہل اکاؤنٹس کے درمیان کیسے شیئر کیا جاتا ہے۔
نوٹ: سٹرائپ انٹرنیٹ پرفنانشل سروس دینےوالی کمپنی ہے۔