Home / عازمین حج کیلئےبڑی تجویزپرغور

عازمین حج کیلئےبڑی تجویزپرغور

Hajj cost 2024

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کے وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، سینیٹرطلحہ محمود نےپاکستانیوں کوایک اچھی خبردیتےہوئےبتایاہےکہ حکومت پاکستانی عازمین کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیےسعودی عرب کیلئےفیری سروس اوربذریعہ سڑک حج کیلئےجانےکی پیشکش کرنےپرغورکررہی ہے۔

اسلام آباد میں آل پاکستان نیوزپیپرز ایمپلائز کنفیڈریشن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ آئندہ حج پروگرام میں خدمات بہتر ہوں گی اور اخراجات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

طلحہ محمود نے تصدیق کی کہ یہ پہلا موقع ہے کہ وزارت مذہبی امور نے 4.5 ارب روپے عازمین حج کو واپس کیے اور مزید دو ارب روپے واپس کرنے کا عمل جاری ہے۔

چونکہ ہرگزرتے سال کے ساتھ حج پرجانےکی لاگت بڑھتی جارہی ہے،اس لئےکچھ لوگوں کا خیال ہے کہ فیری سروس پاکستان سے آنے والے عازمین کے لیے ایک متبادل راستہ ہو سکتی ہے جو بڑی تعداد میں حج وعمرہ کیلئےسعودی عرب کاسفرکرتےہیں۔

یہ تجویزمئی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےسمندری امورکے سامنےبھی زیر بحث آئی جس نے اس وقت اپنا فیصلہ سناتےہوئےاس منصوبے کی ‘ناقابل برداشت مالی لاگت اورلاجسٹک چیلنجز’ کومدنظررکھتےہوئے”سمندرکےذریعے حج” کی تجویزکو”ناقابل عمل” قراردیاتھا۔

سمندرکےذریعےسفرحج کا تصور یہ تھا کہ عازمین خطے کے مختلف ممالک سے گزرنے والی فیری پرسوارہوکرسمندرکے ذریعے مقدس سرزمین کاسفرکرسکتے ہیں۔

پاکستان سے ہرسال 150,000 سے زیادہ عازمین ہوائی سفر کے ذریعے حج کرتے ہیں لیکن جب سےہوائی سفرمہنگاہواہےتب سےپاکستان میں دیگرذرائع سےسفرحج کرنےکی تجاویززیرغورہیں۔

یادرہےکہ اس سال کے لیے حکومت نے حج کے اخراجات فی حاجی 1.175 ملین روپے مقرر کیے تھے، جو گزشتہ سال کے اخراجات سے 68 فیصد زیادہ ہے۔ یوں حج کےاخراجات ناقابل برداشت ہونےکی وجہ سےپاکستان کوملنےوالےکوٹےسےبھی بہت کم لوگ حج کرنےجاسکےتھے۔

یہ بھی چیک کریں

next chief justice Pakistan

پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ بحال ہونےکاامکان

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کی معطلی ممکنہ طورپرجلدختم ہونےکاامکان ہے۔ چیف جسٹس …