Home / اف ۔۔ اب گیس بھی مہنگی

اف ۔۔ اب گیس بھی مہنگی

Gas Tariff increased

ویب ڈیسک ۔۔ آئی ایم ایف سےمعاہدےکےآفٹرشاکس ایک کےبعدایک سامنےآرہےہیں اورحکومت نےبجلی کی قیمتوں میں اضافے کےبعدگیس کی قیمتوں میں بھی اضافےپرکام شروع کردیاہے۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق گیس کی قیمتوں میں ہرصورت اضافہ ہوگاکیونکہ یہ بات آئی ایم ایف سےکمٹ کی گئی ہے۔ اسی لئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کوبتادیاگیاہےکہ گیس کی قیمتوں پرکام جاری ہے۔ تاہم اس بات کاجائزہ لیاجارہاہےکہ کس سلیب کے صارفین کے لیےگیس مہنگی کی جائے۔

الیکٹرانک میڈیاکےمطابق،300 مکعب میٹراوراس سےزیادہ یونٹ والےگھریلوصارفین کیلئےگیس پہلے ہی بہت مہنگی ہے،اس لئےکوشش کی جارہی ہےکہ آخری تین مہنگے ترین گیس سلیب کو نہ چھیڑاجائے۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق اس وقت ماہانہ 300مکعب میٹرتک گیس کےاستعمال پرفی ایم ایم بی ٹی یوقیمت 1100روپے ہے، ماہانہ 400 مکعب میٹراستعمال تک فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 2000 روپے ہے، ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پر فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 3100 روپے ہے،باقی تمام سلیبزاورسیکٹرزکے لیےگیس کی قیمت کی ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ گھریلو صارفین پرکم سے کم بوجھ ڈالاجائے۔

ذرائع وزارت توانائی کےمطابق گیس کی قیمتوں میں اضافےکےلیے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کوتفصیلات آئندہ ہفتےپیش کیےجانےکا امکان ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Vivo Y27

ویووکاوائے27اسمارٹ فون – ایک بہترین پیشکش

ویب ڈیسک ۔۔ مشہورٹیکنالوجی کمپنی ویووایک بارپھرایک زبردست پراڈکٹ لارہی ہے۔ کمپنی نےاس بار44ڈبلیو فلیش …