Home / گھربناناہے؟ سوچنابھی مت ۔۔

گھربناناہے؟ سوچنابھی مت ۔۔

Property tax increased

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں عام آدمی کیلئےگھرخریدناتوپہلےہی مشکل تھا،اب اوربھی مشکل ہوگیاہے۔

جی ہاں ، وفاقی حکومت نےیکم جولائی سےنان فائلرزخریداراورفروخت کنندہ کےدرمیان غیرمنقولہ جائیدادکی خریدوفروخت پرمجموعی ٹیکس 18.5فیصدکردیاہے۔

جیونیوزکی خبرکےمطابق یکم جولائی سے مکان، پلاٹ یا فلیٹس کی خریدو فروخت پر ٹیکس بڑھا دیے گئے ہیں اوراگر آپ نان فائلر خریدار ہیں توجائیداد کی خریداری پر7 فیصد کے بجائے 10.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا جبکہ جائیداد فروخت کرنے والے کو 4 کے بجائے 6 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

واضح رہےکہ ان ٹیکسوں میں پراپرٹی ویلیوکی ایک فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی جبکہ ایک فیصد ٹاؤن ٹیکس بھی شامل ہے۔

پراپرٹی ڈیلرزایسو سی ایشن کےمطابق فائلرخریدار یا فروخت کنندہ کی صورت میں اب 2، 2 فیصد کے بجائے 3، 3 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگے گا۔ ایک فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی اورایک فیصد ٹاؤن ٹیکس ملا کر فائلرز کے درمیان ایک ڈیل پر8 فیصد ٹیکس وفاقی اورصوبائی حکومت کو ملے گا۔

یادرہےکہ مالی سال 2023-24کےبجٹ میں 5 سال کے بعد گین ٹیکس یا ایڈوانس ٹیکس نہ لینےکاسلسلہ ختم ہوالیکن اب ہر صورت یہ ٹیکس اداکرنا ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …