مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاک فوج کےدوریٹائرڈافسران کوسزاسنادی گئی۔ آئی ایس پی آرکےمطابق میجرریٹائرڈعادل فاروق راجہ کوچودہ سال قیدبامشقت اورکیپٹن ریٹائرڈحیدررضامہدی کوبارہ سال قیدبامشقت کی سزاسنائی گئی ہے۔ دونوں افسران کوفیلڈجنرل کورٹ مارشل کےذریعےسزاسنائی گئی۔ اکیس نومبردوہزارتئیس سےدونوں افسران کےرینک ضبط کرلئےگئےہیں۔ دونوں افسران پرسوشل میڈیاکےذریعےبغاوت پراکسانےاورجاسوسی کےعلاوہ دیگردفعات بھی لگائی گئی ہیں۔۔ ماہرین نےدونوں ریٹائرڈآرمی افسران کوسنائی جانےوالی سزاکواہمیت کاحامل قراردیا۔ ذرائع کےمطابق دونوں بھگوڑےافسران کووطن واپس لانےکیلئےانٹرپول کےذریعےکارروائی کاآغازکردیاگیاہے۔
مزید پڑھیں »پاکستان
عمران نےپیپلزپارٹی کووزارتوں کی پیشکش کی:آصف زرداری
ویب ڈیسک ۔۔ سابق صدرآصف زرداری نےانکشاف کیا ہےکہ عمران خان نےتحریک عدم اعتمادسےپہلےپیپلزپارٹی کواپنےساتھ ملانےکیلئے6وزارتوں کی پیشکش کی تھی۔ جیونیوزکےسینئراینکرپرسن حامدمیرکےساتھ انٹرویومیں آصف زرداری نےعمران خان کومعیشت دشمن قراردیااوردعوِیٰ کیاکہ اگرچیئرمیں پی ٹی آئی کونہ نکالاجاتاتووہ ایک فوجی کی مددسے2028تک حکومت بنالیتے۔ آصف زرداری کےمطابق عمران خان انہیں پیپلزپارٹی سےمائنس کرناچاہتےتھے،مجھےملک سےباہرجانےکیلئےبھی کہاگیااوریہ بھی کہ بقیہ پارٹی چھ وزارتوں کےبدلےتحریک انصاف سےمل کرالیکشن لڑے۔ مجھےیہ قبول نہیں تھاکیونکہ میں بھاگ جاتاتواپنےورکرکوکیاجواب دیتا۔ آصف زرداری نےعمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتمادکودرست فیصلہ قراردیااورکہاکہ ایسانہ کیاجاتاتوعمران خان ملک میں اتنی مہنگائی کردیتےکہ ایک کلودودھ کیلئےٹرک بھرکرپیسےلےجاناپڑتے۔ سابق صدر کا …
مزید پڑھیں »مونس الہیٰ کی گرفتاری کیلئےانٹرپول سےرابطہ
ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نےمونس الٰہی کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغازکردیا۔۔ ذرائع وفاقی حکومت کےمطابق ، مونس الٰہی کو واپس لانے کے لیے نگران وفاقی حکومت نےانٹرپول سے رابطہ کرلیاہے۔ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطے کیے ہیں۔۔مونس الٰہی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیلات انٹرپول حکام سےشیئرکی گئی ہیں۔۔ مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کروانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ماضی میں مطلوب مجرموں کی پاکستان حوالگی کی مثالیں موجود ہیں ۔۔مونس الہی کی پراپرٹیز کومنجمد اوران کے بینک اکاؤنٹس کو فریزکردیا گیا ہے۔۔ ذرائع کےمطابق ، مونس …
مزید پڑھیں »جیل ٹرائل ختم ، عمران کھلی عدالت میں طلب
ویب ڈیسک ۔۔ سائفرکیس میں جیل ٹرائل کالعدم قراردئیےجانےکےبعدآفیشل سیکریٹ کی عدالت نےچیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمودکوجوڈیشل کمپلیکس کی عدالت میں طلب کرلیا۔ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی،عدالت میں شاہ محمود کے وکیل علی بخاری اورخالد یوسف پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر عدالت نےاسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی بارےاستفسارکیا،جس پرعدالتی عملے نے سائفرکیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی جج کو دی۔ ابوالحسنات ذوالقرنین نے …
مزید پڑھیں »پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار
ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کیلئےایک اورمشکل ۔ الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قراردےدئیے۔ الیکشن کمیشن نےانٹراپارٹی الیکشن کےحوالےسےتحریک انصاف کونوٹس جاری کیاتھا۔اس حوالےسےپانچ سماعتیں ہوئیں اور13دسمبرکوفیصلہ محفوظ کیاگیاتھا۔ الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کو20روزکےاندردوبارہ انٹراپارٹی الیکشن کرانےکاحکم دیاہے۔ فیصلےکےمطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن صاف اورشفاف نہیں پائےگئے۔ ہم انتہائی فیصلہ نہیں سنارہے۔ بلےکانشان پی ٹی آئی کےپاس ہی رہےگا۔
مزید پڑھیں »ملک ریاض کاتہلکہ خیزانٹریوجلدآرہاہے۔۔
ویب ڈیسک ۔۔ سینئرصحافی اورپروگرام کل تک کےمیزبان جاوید چوہدری نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے دھماکہ خیزانٹرویو کے حوالے سے دعویٰ کیاہےکہ یہ انٹرویونہ صرف ریکارڈہوچکاہےبلکہ اس میں سنسنی خیزانکشافات بھی کئےگئےہیں۔۔ سوشل میڈیا پروائرل ہونےوالی اپنی ویڈیومیں جاوید چوہدری نےملک ریاض کےاس انٹرویو کے مندرجات بارےتفصیل سےبتایاہے۔ ویڈیو کے آغازمیں جاویدچودھری بتاتےہیں کہ ملک ریاض نے پہلی مرتبہ زبان کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ لوگوں کاکہناہےکہ انٹرویوریکارڈہوچکاہےتاہم ملک ریاض نےرابطہ کرنےپرہاں کی نہ ناں ۔ جاویدچودھری کےدعوےکےمطابق ملک ریاض کےانٹرویوکاموادبالکل درست ہے۔ یعنی ملک ریاض انٹرویومیں جوکچھ بتارہےہیں وہ حرف بحرف درست ہے۔ جاویدچودھری کےمطابق،ملک …
مزید پڑھیں »پاکستان 2024میں برکس کارکن بنےگا
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان 2024 میں برکس گروپ آف نیشنز میں شمولیت کی تیاریاں کر رہا ہےاوراس مقصدکیلئےاسےروس کی بھرپورحمایت حاصل ہے۔ یہ بات روس میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر محمد خالد جمالی نےروسی نیوزایجنسی کوایک انٹرویو میں بتائی۔ پاکستانی سفیرنےروسی صحافی کو بتایاکہ پاکستان پہلے ہی برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دے چکا ہے۔ خالدجمالی کاکہناتھاکہ اسلام آباد 2024میں روس کی صدارت میں برکس گروپ میں شمولیت کاارادہ رکھتاہے۔ پاکستان کےسفارت کارنے مزید کہا کہ پاکستان اس اہم تنظیم کا حصہ بننےکی خواہش رکھتاہےاوراس مقصد کے لیے رکن ممالک سےباالعموم اوررشین فیڈریشن سےباالخصوص تعاون کی …
مزید پڑھیں »پردہ میں چھپےچہرےکی اصلی کہانی
ویب ڈیسک ۔۔ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کےپہلےشوہرخاورمانیکانےاہم رازوں سےپردہ اٹھادیا۔ جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےانہوں نےالزام لگایاکہ پی ٹی آئی چیئرمین نےان کاہنستابستاگھراجاڑدیا۔۔ خاورمانیکاکاکہناتھاپی ٹی آئی چیئرمین کوپنکی کی بہن مریم نےپیری مریدی کی آڑمیں بشریٰ سےمتعارف کرایا،بشریٰ کامریدبننےکےبعدچیئرمین کاگھرمیں آناجانابڑھ گیااوررات گئےتک مرشداورمریدآپس میں باتیں کرتےرہتے۔۔ خاورمانیکاکےمطابق فرح گوگی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پربشریٰ کوایک اورفون دیاجس کےبعددونوں نےچھپ چھپ کرباتیں کرناشروع کردیں۔ میری پوسٹنگ کراچی میں تھی اورچیئرمین پی ٹی آئی میری غیرموجودگی میں میرےگھرآتےاورگھنٹوں وہاں موجودرہتے۔ ایک بارمیں نےپنکی کوڈانٹاتووہ الٹامجھ سےناراض ہوگئی۔۔ خاورمانیکانےمزیدبتایاکہ چئیرمین سےملاقاتوں کےبعدپنکی بدل گئی …
مزید پڑھیں »خیبرپختونخواپولیس کی تفتیش کامعیاربدترین:چیف جسٹس
ویب ڈیسک ۔۔ خیبرپختونخواپولیس کی تفتیش کامعیاربدترین ہے۔۔۔چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ دہرےقتل کےکیس میں ناقص تفتیش پرسخت برہم۔ خیبرپختوںخواسےآنےوالےدہرےقتل کےکیس میں چیف جسٹس نےوکیل نامی ملزم کی درخواست مستردکردی۔ اپنےریمارکس میں چیف جسٹس کاکہناتھابہت سناتھاکےپی پولیس ریفارمزکا۔۔دوافرادقتل ہوئےاورتین زخمی ۔۔ پولیس نےاتنےبڑےواقعےکی کیاتفتیش کی؟ خیبرپختونخواپولیس میں کہاں ریفارمزہوئیں؟پولیس نےزخمیوں کےبیانات ہی ریکارڈنہیں کئے۔۔ٹرائل کورٹ کوکیس کاجلدفیصلہ کرنےکاحکم۔۔ وکیل نامی ملزم پرتھانہ صدرمردان میں قتل کامقدمہ درج ہے۔۔
مزید پڑھیں »علی نوازاعوان بھی جہانگیرترین کےہوگئے
ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کےایک اورقریبی ساتھی علی نوازاعوان نےبھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔ علی نوازاعوان اسلام آبادسےرکن قومی اسمبلی منتخب ہوئےتھےاورتحریک انصاف کی حکومت میں انہیں وزیراعظم کامعاون خصوصی بھی بنایاگیاتھا۔ علی نوازاعوان کچھ عرصےسےمنظرعام سےغائب تھے،انہوں نےلاہورمیں استحکام پاکستان پارٹی کےسربراہ جہانگیرترین اورمرکزی صدرعبدالعلیم خان سےملاقات کرکےاپنی شمولیت کااعلان کیا۔ علی نوازاعوان 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پرقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد سےرکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ سابق صوبائی وزیرسردار آصف نکئی بھی پی ٹی آئی چھوڑکرآئی پی پی میں شامل ہوگئے۔
مزید پڑھیں »