Home / پاکستان 2024میں برکس کارکن بنےگا

پاکستان 2024میں برکس کارکن بنےگا

Pakistan Joins BRICS

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان 2024 میں برکس گروپ آف نیشنز میں شمولیت کی تیاریاں کر رہا ہےاوراس مقصدکیلئےاسےروس کی بھرپورحمایت حاصل ہے۔ یہ بات روس میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر محمد خالد جمالی نےروسی نیوزایجنسی کوایک انٹرویو میں بتائی۔

پاکستانی سفیرنےروسی صحافی کو بتایاکہ پاکستان پہلے ہی برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دے چکا ہے۔ خالدجمالی کاکہناتھاکہ اسلام آباد 2024میں روس کی صدارت میں برکس گروپ میں شمولیت کاارادہ رکھتاہے۔

پاکستان کےسفارت کارنے مزید کہا کہ پاکستان اس اہم تنظیم کا حصہ بننےکی خواہش رکھتاہےاوراس مقصد کے لیے رکن ممالک سےباالعموم اوررشین فیڈریشن سےباالخصوص تعاون کی درخواست کی جارہی ہے۔

نائب روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نےاکتوبرکےاوائل میں کہاتھا کہ روس برکس 2024 کےکازان میں ہونے والے آئندہ سربراہی اجلاس سے قبل پارٹنراسٹیٹ سٹیٹس کےامیدواروں کی فہرست پرمتفق ہونے کا ارادہ رکھتا ہے۔

برکس کی روسی چیئرمین شپ کے دوران لاطینی امریکہ سمیت "برکس دوستوں کے حلقے” کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

یہ بھی چیک کریں

NAB amendment case in Supreme Court

عمران خان کودکھانےپربڑی عدالت میں اختلاف

ویب ڈیسک ۔۔ نیب ترامیم کالعدم قراردینےکےخلاف کیس کی کارروائی براہ راست دکھانےکےمعاملےپرسپریم کورٹ میں …