ویب ڈیسک ۔۔ سینئرصحافی اورپروگرام کل تک کےمیزبان جاوید چوہدری نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے دھماکہ خیزانٹرویو کے حوالے سے دعویٰ کیاہےکہ یہ انٹرویونہ صرف ریکارڈہوچکاہےبلکہ اس میں سنسنی خیزانکشافات بھی کئےگئےہیں۔۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونےوالی اپنی ویڈیومیں جاوید چوہدری نےملک ریاض کےاس انٹرویو کے مندرجات بارےتفصیل سےبتایاہے۔
ویڈیو کے آغازمیں جاویدچودھری بتاتےہیں کہ ملک ریاض نے پہلی مرتبہ زبان کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ لوگوں کاکہناہےکہ انٹرویوریکارڈہوچکاہےتاہم ملک ریاض نےرابطہ کرنےپرہاں کی نہ ناں ۔ جاویدچودھری کےدعوےکےمطابق ملک ریاض کےانٹرویوکاموادبالکل درست ہے۔ یعنی ملک ریاض انٹرویومیں جوکچھ بتارہےہیں وہ حرف بحرف درست ہے۔
جاویدچودھری کےمطابق،ملک ریاض کا انٹرویو 3 چیزوں پر مبنی ہے، نمبر ایک یہ کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کی مد میں عائد کیے جانے 460 ارب روپےجرمانے میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکا کیا کردار تھااورانہوں نے ملک ریاض سےکیا مراعات حاصل کی تھیں۔
انٹرویوکےدوسرےحصےمیں ملک ریاض نے2014 میں عمران خان کے دھرنےکےبارےمیں رازوں سےپردہ اٹھایااوربتایاکہ یہ دھرنا کس کی پلاننگ تھی ، خوراک اوردیگرادائیگیوں کے لیےپیسےاورپیغامات کون بھیجتاتھا۔
جاوید چوہدری کےمطابق،اس انٹرویومیں ملک ریاض نےعمران کےدھرنےکےدوران نواز شریف کواستعفےکا پیغام بھجوانےیاملک سےباہرچلےجانےکےبارےمیں بھی تفصیل سےبتایاہے۔
جاویدچودھری کےمطابق، ملک ریاض نے انٹرویو میں یہ بھی بتایا ہے کہ عمران خان کے دور میں کس کا کیا کردار تھااورکس کے کہنے پر انہوں نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقاتیں کروائی تھیں۔ اس دوران کچھ اداروں نےسوچاکہ یہ دونوں اکٹھے ہوگئے تو عمران خان کی حکومت کو نقصان پہنچ سکتا تھا، ملک ریاض نےنوازشریف اورزرداری کواکٹھا نہیں ہونے دیا۔ اس بارےمیں بھی انٹرویومیں بڑےرازوں سےپردہ اٹھایاگیاہے۔
جاوید چوہدری کےدعوےکےمطابق یہ اںٹرویو پاکستان میں تہلکہ مچا دے گالیکن یہ کس وقت نشرہوگا،اس بارےمیں کوئی حتمی بات نہیں کہی جاسکتی۔
ملک ریاض نے یہ انٹرویو کسے دیا،یہ بات بھی فی الحال صیغہ رازمیں ہےلیکن یہ انٹرویو جلد ٹی وی اسکرینوں یا سوشل میڈیا پرتہلکہ مچادےگا۔