Home / عمران نےپیپلزپارٹی کووزارتوں کی پیشکش کی:آصف زرداری

عمران نےپیپلزپارٹی کووزارتوں کی پیشکش کی:آصف زرداری

Asif Zardari Interview

ویب ڈیسک ۔۔ سابق صدرآصف زرداری نےانکشاف کیا ہےکہ عمران خان نےتحریک عدم اعتمادسےپہلےپیپلزپارٹی کواپنےساتھ ملانےکیلئے6وزارتوں کی پیشکش کی تھی۔

جیونیوزکےسینئراینکرپرسن حامدمیرکےساتھ انٹرویومیں آصف زرداری نےعمران خان کومعیشت دشمن قراردیااوردعوِیٰ کیاکہ اگرچیئرمیں پی ٹی آئی کونہ نکالاجاتاتووہ ایک فوجی کی مددسے2028تک حکومت بنالیتے۔

آصف زرداری کےمطابق عمران خان انہیں پیپلزپارٹی سےمائنس کرناچاہتےتھے،مجھےملک سےباہرجانےکیلئےبھی کہاگیااوریہ بھی کہ بقیہ پارٹی چھ وزارتوں کےبدلےتحریک انصاف سےمل کرالیکشن لڑے۔ مجھےیہ قبول نہیں تھاکیونکہ میں بھاگ جاتاتواپنےورکرکوکیاجواب دیتا۔

آصف زرداری نےعمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتمادکودرست فیصلہ قراردیااورکہاکہ ایسانہ کیاجاتاتوعمران خان ملک میں اتنی مہنگائی کردیتےکہ ایک کلودودھ کیلئےٹرک بھرکرپیسےلےجاناپڑتے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ یقین ہےکہ اگلے الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، اسی لیے ان کی جماعت ایکشن میں ہے، ہماری انتخابی مہم شروع ہے، انتخابی مہم سیاسی جماعتوں کے لیے صحت مند ہوتی ہے۔

اپنےانٹرویومیں آصف زرداری نےیہ دعویٰ بھی کیاکہ آئندہ الیکشن کے نتیجےمیں مخلوط حکومت بنےگی۔ انہوں نےکہاکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی مل کرحکومت بناسکتےہیں یانہیں،یہ کہناقبل ازوقت ہوگا۔

سابق صدرکاکہناتھاکہ بلاول مجھ سےزیادہ ٹیلنٹڈہےلیکن تجربہ تجربہ ہوتاہے۔ بلاول ابھی مکمل ٹرینڈنہیں۔ پارٹی کےٹکٹ میں نےدینےہیں،بلاول کوبھی ٹکٹ میں ہی دوں گا۔ ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہاکہ بلاول مجھ سمیت سب کوباباکہتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Army Chief Gen Asim Munir

آرمی چیف نے9مئی کے20مجرمان کی سزامعاف کردی

ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سانحہ 9 مئی میں ملوث ایک …