Home / مونس الہیٰ کی گرفتاری کیلئےانٹرپول سےرابطہ

مونس الہیٰ کی گرفتاری کیلئےانٹرپول سےرابطہ

Moonis Elahi Arrested

ویب ڈیسک ۔۔ وفاقی حکومت نےمونس الٰہی کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغازکردیا۔۔

ذرائع وفاقی حکومت کےمطابق ، مونس الٰہی کو واپس لانے کے لیے نگران وفاقی حکومت نےانٹرپول سے رابطہ کرلیاہے۔ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطے کیے ہیں۔۔مونس الٰہی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیلات انٹرپول حکام سےشیئرکی گئی ہیں۔۔

مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کروانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ماضی میں مطلوب مجرموں کی پاکستان حوالگی کی مثالیں موجود ہیں ۔۔مونس الہی کی پراپرٹیز کومنجمد اوران کے بینک اکاؤنٹس کو فریزکردیا گیا ہے۔۔

ذرائع کےمطابق ، مونس الہی نے اپنے مختلف بینک اکاؤنٹس سے 48 کروڑ روپے نکلوائے۔۔ یہ رقم منی لانڈرنگ میں استعمال ہوئی تھی۔۔ نگران صوبائی حکومت نے مونس الٰہی کے حوالے سے تمام ڈیٹا ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔۔

یہ بھی چیک کریں

PM Shehbaz Sharif suspends 8 PIMS senior officials on recommendations of the inquiry committee

سانحہ پمزپر8 اعلیٰ افسران فارغ

Sunday, 30 August 2026 | Monitoring Desk وزیراعظم شہبازشریف نےپمزسانحے پرہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر …