Home / جیل ٹرائل ختم ، عمران کھلی عدالت میں طلب

جیل ٹرائل ختم ، عمران کھلی عدالت میں طلب

imran khan in cipher case

ویب ڈیسک ۔۔ سائفرکیس میں جیل ٹرائل کالعدم قراردئیےجانےکےبعدآفیشل سیکریٹ کی عدالت نےچیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمودکوجوڈیشل کمپلیکس کی عدالت میں طلب کرلیا۔

اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی،عدالت میں شاہ محمود کے وکیل علی بخاری اورخالد یوسف پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر عدالت نےاسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی بارےاستفسارکیا،جس پرعدالتی عملے نے سائفرکیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی جج کو دی۔ ابوالحسنات ذوالقرنین نے وکیل علی بخاری سے مکالمہ کرتےہوئےکہاکہ بخاری صاحب آپ کے لیے تو بڑی کامیابی ہے۔علی بخاری نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے یہی کہہ رہے تھے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دےدیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کالعدم قرار دیے جانے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں یہ کیس کی پہلی سماعت تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کالعدم قرار دیاتھا۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …