Home / پردہ میں چھپےچہرےکی اصلی کہانی

پردہ میں چھپےچہرےکی اصلی کہانی

Khawar Manika interview

ویب ڈیسک ۔۔ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کےپہلےشوہرخاورمانیکانےاہم رازوں سےپردہ اٹھادیا۔ جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےانہوں نےالزام لگایاکہ پی ٹی آئی چیئرمین نےان کاہنستابستاگھراجاڑدیا۔۔

خاورمانیکاکاکہناتھاپی ٹی آئی چیئرمین کوپنکی کی بہن مریم نےپیری مریدی کی آڑمیں بشریٰ سےمتعارف کرایا،بشریٰ کامریدبننےکےبعدچیئرمین کاگھرمیں آناجانابڑھ گیااوررات گئےتک مرشداورمریدآپس میں باتیں کرتےرہتے۔۔

خاورمانیکاکےمطابق فرح گوگی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پربشریٰ کوایک اورفون دیاجس کےبعددونوں نےچھپ چھپ کرباتیں کرناشروع کردیں۔ میری پوسٹنگ کراچی میں تھی اورچیئرمین پی ٹی آئی میری غیرموجودگی میں میرےگھرآتےاورگھنٹوں وہاں موجودرہتے۔ ایک بارمیں نےپنکی کوڈانٹاتووہ الٹامجھ سےناراض ہوگئی۔۔

خاورمانیکانےمزیدبتایاکہ چئیرمین سےملاقاتوں کےبعدپنکی بدل گئی اورمجھ سےکچھی کھچی سی رہنےلگی اورپھرایک روزوہ گھرچھوڑکرچلی گئی۔ میں کچھ عرصےبعدلینےگیاتوکہاکہ ابھی نہیں جانا۔ ہماری شادی28سال قائم رہی لیکن چیئرمین نےپیری مریدی کی آڑمیں میراگھراجاڑدیا۔ایک بارمیری والدہ نےمجھ سےکہاکہ یہ اچھاآدمی نہیں،اسےگھرنہ آنےدیاکرو۔

بنی گالہ میں میرااپناگھرتھا،بشریٰ وہاں سےمجھےبتائےبغیرچئیرمین سےملنےاس کےگھرچلی جاتی۔۔ میں نے14 نومبر2017 کو طلاق نامہ فرح گوگی کے ہاتھ بشریٰ بی بی کو بھجوایا۔بعد میں فرح گوگی نے فون کر کے کہا کہ طلاق کی تاریخ تبدیل کردیں۔ ذلفی بخاری اورفرح کے فون آئے کہ عمران نے وزیراعظم بننا ہے، آپ خاموش رہیں۔

خاورمانیکانےمزیدبتایاکہ بشریٰ نےشادی کےڈیڑھ ماہ بعدہی شادی کرلی۔ اس شادی کامجھےاورمیرےبچوں کوعلم نہیں تھا،اس لئےجب مجھ سےپوچھاگیاتومیں نےانکارکیا۔

یہ بھی چیک کریں

NAB amendment case in Supreme Court

عمران خان کودکھانےپربڑی عدالت میں اختلاف

ویب ڈیسک ۔۔ نیب ترامیم کالعدم قراردینےکےخلاف کیس کی کارروائی براہ راست دکھانےکےمعاملےپرسپریم کورٹ میں …