ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کےایک اورقریبی ساتھی علی نوازاعوان نےبھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔ علی نوازاعوان اسلام آبادسےرکن قومی اسمبلی منتخب ہوئےتھےاورتحریک انصاف کی حکومت میں انہیں وزیراعظم کامعاون خصوصی بھی بنایاگیاتھا۔
علی نوازاعوان کچھ عرصےسےمنظرعام سےغائب تھے،انہوں نےلاہورمیں استحکام پاکستان پارٹی کےسربراہ جہانگیرترین اورمرکزی صدرعبدالعلیم خان سےملاقات کرکےاپنی شمولیت کااعلان کیا۔
علی نوازاعوان 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پرقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد سےرکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
سابق صوبائی وزیرسردار آصف نکئی بھی پی ٹی آئی چھوڑکرآئی پی پی میں شامل ہوگئے۔