Home / فہدمصطفیٰ سوشل میڈیاکےموادپربرس پڑے

فہدمصطفیٰ سوشل میڈیاکےموادپربرس پڑے

Fahad Mustafa

ویب ڈیسک ۔۔ معروف پاکستانی اداکار، میزبان اورپروڈیوسرفہد مصطفیٰ اینٹرٹینمنٹ کےنام پربننےوالےکانٹینٹ،سوشل میڈیاانفلوئنسرزاورٹک ٹاکرز پربرس پڑے۔

اردو فلکس پرراولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےفہد مصطفیٰ نےکہاکہ ان دنوں ہمارے ملک میں کانٹینٹ بالکل نہیں،پیسہ تو آنی جانی چیز ہے،موادکااچھا ہوناضروری ہے۔

فہد مصطفیٰ نے کہاہمارے ملک میں ہرکسی کو کانٹینٹ دینا ہے اورپھر اس معیار کا مواد ہوتا بھی نہیں۔۔سوشل میڈیا پر ہر کوئی اپنی فیملیزبیچ رہا ہے، ان کا کانٹینٹ کیا ہے؟ صبح دوپہرشام کی چیزیں دکھا دو، کچن میں یہ بنالیا، آج امی کے پاؤں پڑ گئے، قبرستان تک کو نہیں چھوڑاان لوگوں نے۔

اللہ سب کی ماؤں کو جنت نصیب کرے جو دنیا سے جاچکی ہیں، یہ لوگ ماؤں کی قبروں پرجاکرکہتے ہیں آج ہمیں ماں کی بہت یادآئی آپ بھی دعاکردیں۔ میں پوچھتاہوں یہ کیاکانٹینٹ ہے؟

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …