ویب ڈیسک ۔۔ آپ پاکستانی ہیں ، بیرون ملک کام کرتےہیں اوروہاں سےپیسےگھربھجواتےہیں توآپ کیلئےحکومت پاکستان نےانعامات کااعلان کیاہے۔ اس خبرکی تفصیل کےمطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نےبیرون ملک سےرقوم پاکستان بھجوانےوالےہم وطنوں کیلئے13ارب روپےسےزائدکےقومی ترسیلات زرلائلٹی پروگرام کی منظوری دی ہے۔ اس پروگرام کےتحت رواں سال بیرونی ممالک سےبنکنگ چینلزکےذریعےترسیلات زربھجوانےوالےپاکستانیوں کومراعات دی جائیں گی۔ اس مقصدکیلئےسٹیٹ بنک موبائل ایپ متعارف کرائےگاجس کےذریعےترسیلات زربھیجنےوالےپاکستانیوں کومراعات دی جائیں گی۔ ذرائع کےمطابق 10ہزارڈالرسالانہ بھیجنےپرایک فیصد ۔ 30ہزارڈالربھیجنےپر1.25فیصداوراس سےزائدرقم بھیجنےپرکل رقم کا1.25فیصدانعام میں دیاجائےگا۔ ذرائع کاکہناہےکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کیلئےاسٹیٹ بنک مزیدمراعاتی اسکیمیں بھی متعارف کرائےگا۔
مزید پڑھیں »نورمقدم قتل کیس : فرانزک رپورٹ میں خوفناک انکشافات
ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آبادمیں قتل ہونےوالی نورمقدم قتل کیس کی تحقیقات میں انتہائی دل دہلادینےوالےحقائق سامنےآئےہیں ، ان حقائق کی روشنی میں یہ کہناغلط نہ ہوگاکہ ملزم ظاہرجعفرنےنورمقدم کےساتھ وحشی درندےسےبھی بدترسلوک کیا۔ تفصیلات کےمطابق نورمقدم قتل کیس کی تحقیقات میں انتہائی دردناک حقائق کاانکشاف ہواہے،جواس سےپہلےنظروں سےاوجھل تھے۔ نورمقدم کی سامنےآنےوالی فرانزک رپورٹ کےمطابق ملزم نےقتل کرنےسےپہلےنورمقدم سےجنسی زیادتی کی۔ قاتل نےاسی پربس نہیں کیابلکہ ذرائع کےمطابق اس نےایک چھوٹی مگرتیزدھارچھری کی مددسےنورمقدم کوقتل کیااوراس کام میں اس نے4گھنٹےلگائے۔ اسی چھری سےقاتل نےمقتولہ کی بائیں چھاتی پربدترین اوروحشیانہ تشددکیا۔ ملزم کاڈی این اےاورفنگرپرنٹس وقوعہ سےحاصل نمونوں سےمیچ کرگئےہیں۔ …
مزید پڑھیں »مریم نوازنےبیٹےکی شادی کااعلان کردیا
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدرمریم نوازکےبیٹےجنیدصفدرکی شادی طےپاگئی ۔ مریم نوازنےبیٹےکی شادی کاکارڈسوشل میڈیاپرشئیرکردیا۔ کارڈکےساتھ ٹویٹ کرتےہوئےمریم نوازنےلکھاکہ میرےبیٹےجنیدکاسیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف الرحمان خان سے22اگست کوہوگا۔ مریم نوازنےلکھاکہ نام ای سی ایل میں شامل ہونےکی وجہ وہ نکاح میں شریک نہیں ہوسکیں گی۔ مزیدلکھاکہ جیل میں تھی جب والدہ کاانتقال ہوااوراب بیٹےکی خوشی میں شریک نہیں ہوسکتی ۔ حکومت سےبیرون ملک جانےکی درخواست نہیں کروں گی ۔ اپنامعاملہ اللہ پرچھوڑتی ہوں ۔
مزید پڑھیں »ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں خفیہ رابطوں کاانکشاف
ویب ڈیسک ۔۔ ایک خبرکےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن نےپیپلزپارٹی کےحوالےسےاپنےروئیےمیں لچک پیداکی ہےجس کےبعددونوں جماعتوں میں پس پردہ رابطوں کاانکشاف ہواہے۔ پیپلزپارٹی کےذرائع کےمطابق اگردونوں جماعتیں ایک بارپھرپی ڈی ایم کےپلیٹ فارم پراکٹھی ہوجاتی ہیں توسب سےپہلےحکومت کےخلاف پنجاب اوراس کےبعدوفاق میں تحریک عدم اعتمادلائی جائےگی۔ اسی ذریعےکےمطابق ان ہاؤس تبدیلی کے لیے حکومتی اتحادی بھی تیار ہیں۔ پیپلزپارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور اتحادیوں کے 25 سے زائد ارکان قومی اسمبلی میں جبکہ پنجاب میں 31 ارکان اسمبلی ساتھ دیں گے۔ ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے ن لیگ نےمشاورت کیلئے پیپلز پارٹی کی …
مزید پڑھیں »اگلےعام انتخابات : راناثنااللہ کی اہم پیشنگوئی
ٹی وی رپورٹ ۔۔ گزشتہ عام انتخابات کی طرح 2023میں بھی دھاندلی کرنےکی کوشش کی گئی توہرحلقےمیں لڑائی ہوگی ، سینئررہنمامسلم لیگ ن راناثنااللہ نےخبردارکردیا۔ نجی ٹی وی کےپروگرام میں اینکرکےسوالات کاجواب دیتےہوئےراناثنااللہ کاکہناتھاکہ ن لیگ کو دھاندلی سےہروانےکی کوشش کی گئی حالات قابوسےباہرہوجائیں گے۔ تحریک بھی چل سکتی ہے۔ انہوں نےکہاکہ سازشوں کےباوجودپارٹی ورکرکاخیال ہےکہ ہمیں ووٹ کوعزت دینےاورسویلین بالادستی کےاصول پرکھڑےرہناچاہیے۔ مریم نوازکی عوام میں مقبولیت ہےہی اس لئےکہ وہ نوازشریف کےبیانئےکوبہت کھل کربیان کرتی ہیں ۔ جولوگ خاموش رہنےکی بات کرتےہیں اورصرف الیکشن لڑنےمیں دلچسپی رکھتےہیں وہ بیانئےپرنظرثانی کی بات کرتےہیں ۔ ایک سوال کےجواب میں راناثنااللہ …
مزید پڑھیں »فردوس عاشق اعوان کیلئےپنجاب اسمبلی کےدروازےبند
ویب ڈیسک ۔۔ بدلتاہےرنگ آسماں کیسےکیسے ۔ معاون خصوصی کاعہدہ کیاگیاکہ فردوس عاشق اعوان پرپنجاب اسمبلی کےدروازےہی بندہوگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان پیرکےروزسیالکوٹ سےحال ہی میں منتخب ہونےوالےاحسن سلیم بریارکی تقریب حلف برداری میں شریک ہونے پنجاب اسمبلی پہنچیں توسکیورٹی حکام نےانہیں اندرجانےسےروک دیا۔ فردوس عاشق اعوان نےمہمانوں کی فہرست چیک کی تواس میں ان کانام شامل نہیں تھااورانہیں اسمبلی سےواپس جاناپڑا۔ میڈیاسےبات کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ وہ نہ تواب وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ہیں نہ پنجاب اسمبلی کی رکن ۔ اجلاس میں بلانااسپیکراسمبلی کااستحقاق ہے۔ یہ کہہ کروہ اسمبلی سےواپس چلی گئیں ۔
مزید پڑھیں »عبدالقیوم نیازی آزادکشمیرکےوزیراعظم کیسےبنے؟
ویب ڈیسک ۔۔ عبدالقیوم نیازی بڑےبڑےجغادری اورمنجھےہوئےپرانےسیاستدانوں کوپچھاڑکرآزادکشمیرکےوزیراعظم کیسےبنے؟ بہت سےذہنوں میں مچلتایہ سوال آج بھی اپناجواب تلاش کررہاہے۔ روزنامہ جنگ میں شائع ہونےوالی ایک خبرکےمطابق جب اس سوال کےجواب کیلئےتحریک انصاف کےبڑوں سےرابطہ کیاتوانہوں نےرازدای کی شرط پرحیرت انگیزانکشاف کیا۔ خبرکےمطابق وزیراعظم عمران خان نےتین سوالات تیارکئےاوریہ فیصلہ کیاکہ جوبھی ان سوالوں کےاطمینان بخش جواب دےگا،وہی آزادکشمیرکاوزیراعظم بنےگا۔ سوالات کچھ یوں تھے: پہلاسوال: آپ کےپاس مسئلہ کشمیرکےحل کاکیافارمولاہے؟ دوسراسوال: آپ مسئلہ کشمیرکودنیابھرمیں اجاگرکرنےکیلئےکیاحکمت عملی اپنائیں گے؟ تیسراسوال: آپ آزادکشمیرکےلوگوں کےمسائل کیسےحل کریں گے؟ ذرائع کےمطابق عبدالقیوم نیازی وہ واحدامیداوارتھےجنہوں نےتینوں سوالوں کےتسلی بخش جواب دئیےاورکہاکہ وہ آزادکشمیرمیں عمران خان …
مزید پڑھیں »پاکستانی طلبہ کیلئےخوشخبری،ٹاپ یوکےیونیورسٹی نےلاہورمیں دفترکھول لیا
ویب ڈیسک ۔۔ برطانیہ کی مشہورٹیسائیڈیونیورسٹی نےپاکستان کےشہرلاہورمیں اپناریجنل دفترکھول لیا۔ معروف ماہرتعلیم سیدعابدی کوپاکستان میں ٹیسائیڈیونیورسٹی کاریجنل ڈائریکٹرمقررکیاگیاہے۔ لاہورکےعلاقےڈیفنس میں یونیورسٹی کےریجنل آفس کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئےیونیورسٹی کےپرووائس چانسلرڈاکٹرڈیوڈبیل کاکہناتھاکہ ٹیسائیڈیونیورسٹی دنیابھرسےآنےوالےطلبہ وطالبات کوبہترین تعلیم جدیدتقاضوں کےمطابق دینےپریقین رکھتی ہے۔ انہوں نےکہاکہ بیرون ممالک سےآنےوالےطلبہ وطالبات کوتعلیم دینےکےحوالےسےٹیسائیڈیونیورسٹی شاندارریکارڈکی حامل ہے۔ تقریب سےخطاب کرتےہوئےسیدعابدی کاکہناتھاکہ ٹیسائیڈیونیورسٹی انجینئرنگ ، تعمیرات ، کمپیوٹرسائنس ، ہیومن ریسورس منیجمنٹ، سیروسیاحت اورمیڈیاکےشعبوں میں کوالٹی ایجوکیشن مہیاکرتی ہے۔ انہوں نےکہاکہ یونیورسٹی نےپاکستانی طلبہ کیلئےبہترین سکالرشپس رکھےہیں ۔ پاکستانی طلبہ وطالبات کیلئےبرطانیہ کی معروف یونیورسٹی کےدروازےکھلےہیں ۔
مزید پڑھیں »پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں مہنگائی میں صفراعشاریہ ایک دوفیصداضافہ ۔ دودھ ، دہی، تیل اورگھی سمیت 17اشیاکی قیمتیں بڑھ گئیں۔ ادارہ شماریات پاکستان کی جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ واررپورٹ کےمطابق 5اگست 2021کوختم ہونےوالےہفتہ کےدوران مہنگائی کی شرح 12.40فیصدرہی جبکہ گزشتہ ہفتہ کےمقابلہ میں یہ 0.12فیصدبڑھ گئی۔ ملک کے17بڑےشہروں سے51اشیاکی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیاجس میں سے17اشیاکی قیمتوں میں اضافہ، 11اشیاکی قیمتوں میں کمی جبکہ 23اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ملک میں لہسن، ایل پی جی ، سلنڈر، پٹرول،ڈبل روٹی،دال چنا،انرجی سیور،کھلاگھی،خشک دودھ،گڑ،بیف، دودھ تازہ اورمٹن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاگیا۔ اس کےعلاوہ ٹماٹر، زندہ چکن،کیلا،فارمی انڈہ، دال مونگ،پیاز،چینی،آلو،دال ماش،چاول …
مزید پڑھیں »افغانستان کی صورتحال اورپاکستان کاکردار
جنرل ضیاالحق مرحوم کےدورکی بات ہےپاکستان ٹیلی وژن پرنوبجےکےخبرنامےمیں ایک خبرہردوسرےچوتھےروزدیکھنےکوملتی تھی ۔ خبرکچھ یوں ہوتی کہ پاک افغان سرحدپرافغانستان کی جانب سےپاکستان کےسرحدی علاقےمیں گولےفائرکئےگئے۔ دفترخارجہ نےاس اقدام کی مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ افغانستان سےحملوں کاسلسلہ جاری رہاتونتائج کی ذمہ دارکابل حکومت ہوگی ۔ اس بات کوتقریباً تین دہائیاں گزرچکی ہیں لیکن مغربی سرحدپرپاکستان کےاندرونی علاقوں میں دہشت گردحملوں کاسلسلہ بدستورجاری ہےاس دوران افغانستان کی اندرونی بدامنی اورخلفشارکےجواثرات ہم پرمرتب ہوئےوہ الگ ۔ ان دنوں پاکستان افغانستان کی صورتحال کی وجہ سےخاصافکرمندہےاوراس کی یہ فکربجابھی ہے۔ افغانستان سےامریکی فوجوں کاانخلاہورہاہے،ایسےمیں طالبان انتہائی تیزی سےعلاقوں پرعلاقےفتح کرتےکابل کی جانب بڑھ رہےہیں اوران …
مزید پڑھیں »