Home / قاسم علی شاہ کی قابل اعتراض تصاویر۔۔ حقیقت کیاہے؟

قاسم علی شاہ کی قابل اعتراض تصاویر۔۔ حقیقت کیاہے؟

Motivational Speaker Qasim Ali Shah nude pictures

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیابھرمیں مشہورشخصیات کےجھوٹےسچےسکینڈل سامنےآنامعمول کی بات ہےلیکن سوشل میڈیاپران سکینڈلزکی سچائی جانےبغیرجس طرح اچھالااورلوگوں کوبدنام کیاجاتاہے،اس پرسوائےاس کےاورکیاکہاجاسکتاہےکہ شرم تم کومگرنہیں آتی ۔

پاکستان کےمعروف موٹیویشنل اسپیکرقاسم علی شاہ کی حال ہی میں سوشل میڈیا پربغیرشرٹ’تصاویر’لیک ہونے کے بعدالزامات کاایک طوفان کھڑاہوگیا۔کچھ ایساتاثردیاگیاکہ جیسےان تصاویرمیں قاسم علی شاہ اکیلےنہیں ،انکےساتھ ‘کوئی اور’بھی ہے۔

سنی سنائی باتوں کوبغیرتصدیق کئےسچ مان لینےاورآگےبیان کردینےکی عادی اس قوم نےتاثرکوحقیقت مان کرری ٹویٹس اورکمنٹس کی ایسی بھرمارکی کہ خودقاسم علی شاہ کوجواب دینےکیلئےمیدان میں آناپڑا۔

اپنےویڈیوپیغام میں قاسم علی شاہ کےبقول یہ تصاویرخودان کی ہیں جوان کےاپنےگھرمیں لی گئی ہیں ۔ قاسم علی شاہ کاکہناتھاکہ یہ تصاویران کےموبائل فون سےکسی نےلیک کی ہیں اورانہوں نےاس حوالےسےایف آئی اےکےسائبرکرائم سیل میں درخواست جمع کرادی ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں قاسم علی شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری ذاتی اور گھر کی تصاویرپرجو شاندار تبصرے پڑھنے کو مل رہے ہیں ان پرمیں اور میرے اہلخانہ ہنس رہے ہیں کہ کیا کمال قسم کی منفی سوچ اور اینگلنگ بنا کر انتظار کرایا جارہا ہے کہ اس کے بعد بھی کچھ تصاویر اور ویڈیوزآنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے گھر کی تصاویر ہیں اور 3 سے 4 سال پرانی ہیں، اس دوران انہوں نے گھر کی مزید تصاویر بھی دکھائیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے قاسم علی شاہ کاکہناتھاکہ ‘اس میں کوئی محترمہ موجود نہیں، اس تصویر میں مجھے کوئی قابلِ اعتراض بات بتادیں، شرعی طور پر میں جو کپڑے پہن سکتا ہوں وہ میں نے پہنے ہیں’۔

قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ‘گھر میں دھوتی اور بنیان بھی پہن لیتا ہوں، بنیان اتار بھی دیتا ہوں لیکن ان تصاویر کے جو اینگل اور معنی بنائے جارہے ہیں اس پر میں اس کے علاوہ کیا کہوں کہ اللہ آپ سب کا بھلا کرے’۔

ہماراتبصرہ : اس سارےمعاملےپرہماری طرف سےاپنےسب پڑھنےوالوں کویہی نصیحت ہےکہ ٹیکنالوجی نےپرائیویسی کانسپٹ ختم کردیاہے،اس لئےاحتیاط کریں ۔ پہلےدیواروں کےصرف کان ہواکرتےتھے،اب آنکھیں بھی ہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Ali Amin Gandapur and Faisal Kundi cold war

گورنراوروزیراعلیٰ میں شدیدلفظی جنگ

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی اوروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےدرمیان لفظی جنگ میں شدت آگئی …