Home / چہرے:سسپنس اورتھرل سےبھرپورفلم ریلیزکیلئےتیار

چہرے:سسپنس اورتھرل سےبھرپورفلم ریلیزکیلئےتیار

Bollywood movie Chehre releasing on August 27, 2021

ممبئی: (ویب ڈیسک) کوروناوائرس نےجہاں کاروبارزندگی کےتقریباً سبھی معاملات کومتاثرکیاہے،وہیں فلمی صنعت بھی اس
کےبرےاثرات سےمحفوظ نہیں رہ سکی۔

ہالی وڈہویابالی وڈ،مہلک وباکےباعث دنیابھرکےفلمی سٹوڈیوزمیں ویرانیوں کےڈیرےہیں اوریہی وجہ ہےبہت عرصےسےفلم بینوں کوکچھ نیادیکھنےکونہیں ملا۔

لیکن ایک لمبےعرصےکےبعدبالی وڈسےایک اچھی خبریہ آئی ہےکہ کوروناکی وجہ سےتاخیرکاشکارہونےوالی فلم چہرے27اگست کوریلیزکی جارہی ہے۔ اس فلم میں مداح امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی دونوں کو ایک ساتھ کام کرتا دیکھ سکیں گے ۔

سسپنس، ڈرامہ اورتھرل سےبھرپوراس فلم کی کہانی قتل کی ایک پراسرارواردات کےگردگھومتی ہے۔ 80سالہ شخص اوراس کےدوستوں کاگروپ ایک فرضی ٹرائل کرتےہیں اوریقینی بناتےہیں کہ مظلوم کوہرصورت انصاف مہیاکریں گے۔

فلم کی دیگرکاسٹ میں ریحا چکربرتی ،کرسٹل ڈی سوزا،سدھانت کپور، انوکپور اور رگھبیر یادیو شامل ہیں ۔

ڈائریکٹر رومی جعفری نےامیدظاہرکی ہےکہ فلم بین امیتابھ بچن اور عمران ہاشمی کوایک ساتھ ضرور پسند کریں گے ۔

یاد رہے کہ فلم چہرے جولائی 2020 میں ریلیز ہونی تھی لیکن کوویڈ 19 کی وجہ سےایساممکن نہ ہوسکا۔

یہ بھی چیک کریں

Ishq Murshid Last Episode in Cinemas

عشق مرشدکی آخری قسط کسی سینمامیں لگےگی؟

ویب ڈیسک ۔۔ کامیاب ڈرامہ سیریز عشق مرشد کے مداحوں کے لیے خوشخبری! ہم ٹی …