Home / جنیدصفدرکانکاح : پی ٹی آئی کااحتجاج، ن لیگ کاکراراجواب

جنیدصفدرکانکاح : پی ٹی آئی کااحتجاج، ن لیگ کاکراراجواب

PTI, PML-N clash on Junaid Safdar Nikkah

لندن : (ویب ڈیسک) مریم نوازکے بیٹےاورمیاں نوازشریف کےنواسےجنید صفدرنےزندگی کی نئی اننگزکاآغازکردیا۔ لندن کےمقامی ہوٹل میں سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف کوجیون ساتھی بنالیا۔

نکاح کی تقریب میں نوازشریف، اسحاق ڈار،سلیمان شہبازاورخاندان کےدیگرافراداورکچھ قریبی دوستوں نےشرکت کی۔ مریم نوازاورکیپٹن صفدربیٹےکی خوشی میں شریک نہیں ہوسکےلیکن انہوں نےرائیونڈلاہورسےویڈیوایپ کےذریعےتقریب کوبراہ راست دیکھا۔

نکاح لندن کےمقامی ہوٹل میں رکھاگیاتھا۔ اس موقع پراس وقت بدمزگی پیداہوگئی جب ہوٹل کےباہرمبینہ طورپرتحریک انصاف سےتعلق رکھنےوالےچندافراداورخواتین ہاتھوں میں پلےکارڈاٹھائےاحتجاج کیلئےپہنچ گئے۔ پلےکارڈپرتحریرتھالوٹ کےپیسوں سےپرتعیش تقریب۔

اس موقع پرانہیں جواب دینےکیلئےن لیگ لندن کےکارکن بھی بڑی تعدادمیں پہنچ گئےاوراحتجاج کرنےوالوں کوموقع سےبھگادیا۔ میڈیاسےبات کرتےہوئےتحریک انصاف کےایک کارکن نےشکوہ کیاکہ ان کی پارٹی کےلوگوں کوہوٹل کےباہرپہنچنےکی ہدایت کی گئی تھی لیکن وہ نہیں پہنچے۔

ن لیگ کےمقامی رہنماکےمطابق احتجاج کرنےوالوں نےبچوں کےنکاح کی تقریب کوخراب کرنےکی کوشش کرکےانتہائی گھٹیاحرکت کی،جوکسی صورت برداشت نہیں جاسکتی تھی۔

صورتحال کومزیدبگڑنےسےبچانےکیلئےلندن پولیس کےاہلکارتقریب ختم ہونےتک ہوٹل کےباہرموجودرہے۔

یہ بھی چیک کریں

masjid-e-Nabvi heart attack incident

مسجدنبوی میں حیرت انگیزواقعہ

ویب ڈیسک ۔۔ مسجدنبوی جانااوروہاں روضہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرناہرمسلمان …