لاہور: (ویب ڈیسک) کوروناکوشکست دینےاورملک کی زیادہ سےزیادہ آبادی کوویکسین لگانےکی خاطرملک بھرمیں 15 سال اور اس سے زائد عمر کے نوجوانوں کی ویکسی نیشن کافیصلہ کر لیاگیا۔
وفاقی وزیر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا۔۔
ادویات کی قیمتوں میں 13ویں باراضافہ
انہوں نے لکھا ’این سی او سی کے اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے کم از کم عمر 15 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یکم ستمبر سے 17 سال کی عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا عمل شروع ہو جائے گا جبکہ 15 اور 16 سال کے نوجوانوں کو ویکسین لگانے کے آغاز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔‘