Home / سعودی عرب نےچینی ویکسین کی منظوری دےدی

سعودی عرب نےچینی ویکسین کی منظوری دےدی

Saudi Arab approves Chinese vaccine

لاہور: (ویب ڈیسک) ناں ناں کرتےآخرسعودی عرب نےچین کی تیارکردہ کروناویکسین سائنوویک اورسائنوفارم کی منظوری دےدی ۔

عمرہ کی غرض سےسعودی عرب جانےکاارادہ رکھنےوالوں کواطلاع دی جاتی ہےکہ سعودی حکومت نےچینی ویکسینز سائنو ویک اور سائنو فارم کی منظوری دے دی۔

سعودی حکام کے مطابق سائنو فارم اور سائنو ویک کی 2 خوراک لگوانے والے سعودی عرب آ سکتے ہیں لیکن انہیں ویکسین کی ایک بوسٹر ڈوزبھی لگوانی ہوگی۔

کوروناکی تیسری خوراک کتنی ضروری ہے؟

سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے اس سے قبل چین کی کورونا وائرس کی ویکسین سائنو ویک اور سائنو فارم لگوانے والوں کو ویزے نہیں دیئے جا رہے تھے جبکہ حکومت پاکستان نےسعودی حکومت سے چینی کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والوں کو ویزے دینے کی اپیل کی گئی تھی۔

واضح رہےکہ اس سےپہلےصرف فائزر،موڈرنا،ایسٹرازینیکااورجانسن اینڈجانسن ویکسین ویکسین لگوانےوالوں کوہی سعودی عرب آنےکی اجازت تھی لیکن اب چینی ویکسین کی منظوری کےبعدپاکستانیوں کی اکثریت نےسکھ کاسانس لیاہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Justice Mansoor Ali Shah resigns

جسٹس منصورنےکیوں کہاہم بھاگنےوالےنہیں؟

سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے مستعفیٰ ہونے کی خبروں کی تردید …