کون ہوگانیاآرمی چیف ۔۔ ؟؟ لاہور(خصوصی رپورٹ) یہ سوال ان دنوں ہرپاکستان کے ذہن میں کلبلارہاہے ۔ جتنےمنہ اتنی باتیں،تاہم اس حوالےسےایک انتہائی اہم اوردلچسپ خبرآج ہم اپنےقارئین سےشئیرکرنےجارہےہیں ۔ یہاں آپ کویہ بھی بتاتےچلیں کہ یہ وہی خبرہےکہ جس کوسننےکےبعدعمران خان فیصل آباداورپشاورکےجلسوں میں اپنےحواس کھوبیٹھےاورآرمی چیف کی تعیناتی کےحوالےسےانتہائی متنازع اورغیرضروری باتیں کیں۔ ذمہ دارذرائع کےمطابق نئےآرمی چیف کی تعیناتی کیلئےوزیراعظم شہبازشریف کی حکومت لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرکی تعیناتی پربھی سنجیدگی سےغورکررہی ہے۔ قارئین کی معلومات میں اضافےکیلئےبتاتےچلیں کہ یہ وہی عاصم منیرہیں جنہیں عمران خان نےاپنی حکومت کےابتدائی دورمیں آئی ایس آئی چیف کےعہدےسےتبدیل کروادیاتھاکیونکہ لیفٹیننٹ جنرل …
مزید پڑھیں »ٹی وی چینلزکیلئےپیمراکی نئی وارننگ
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اپنی تازہ ہدایت میں تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو خبردار کیا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف کوئی بھی مواد نشر کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائےگی۔ میڈیا واچ ڈاگ نے ایک نیوز ریلیز میں، تمام لائسنس دہندگان کوخبردارکیاہےکہ ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی طریقے سے (ریکارڈ یا اس کے بینر تلے تیار کیا گیاکوئی پروگرام،لائیو تقریر یا پریس ٹاک کے دوران نشر کیا گیا) کوئی بھی مواد ٹیلی کاسٹ کرنےپرسخت قانونی کارروائی کی جائےگی۔ پیمراپریس ریلیزکےمطابق یہ بات انتہائی تشویش کے ساتھ دیکھی گئی ہے کہ …
مزید پڑھیں »عمران خان سکیورٹی رسک،قانونی نتائج بھگتناہونگے،خواجہ آصف
ویب ڈیسک ۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قراردےدیا۔ کہا چیئرمین تحریک انصاف فوج میں تقرری کے طریقہ کار کو متنازع بنا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان نے اپنی حکمرانی کے دور میں کی گئی بہت سی تقرریوں کو سیاست کا موضوع بنا لیا ہے لیکن سیاستدانوں کو سیاسی جنگیں سیاسی میدان میں نمٹانی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت توپہلےہی ہماری معیشت اور دفاع پر حملہ کرتا رہا ہے، اب عمران خان مسلسل ملکی معیشت اوردفاع پرحملے کررہے ہیں،وہ …
مزید پڑھیں »صدرمملکت،چیف جسٹس عمران خان پربرہم
ویب ڈیسک ۔۔ صدرمملکت عارف علوی بھی عمران خان کےآرمی چیف کی تعیناتی سےمتعلق متنازعہ بیان پربرہم ۔ کہاعمران خان نےبیان دیاہےوہ خوداس کی وضاحت کریں۔ صحافیوں سےغیررسمی گفتگوکےدوران صدرعارف علوی کاکہناتھاکہ وہ عمران خان کےبیان پروہ کچھ کرکنفیوژن پیدانہیں کرناچاہتے،بیان عمران خان نےدیاہےاس کی وضاحت بھی وہ خودکریں۔ عارف علوی کےمطابق وہ ملک میں قومی حکومت کےقیام کیلئےتمام اسٹیک ہولڈرزکوایک میزپربٹھانےکی پس پردہ کوششوں میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نےعمران خان کی براہ راست تقریر پر پابندی کے پیمرا آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتےہوئےکہاکہ افواج …
مزید پڑھیں »عمران خان کامتنازعہ بیان – پاک فوج کاشدیدردعمل
ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کےگزشتہ روزفیصل آبادمیں جلسےکےدوران آرمی چیف کے تقرری کےحوالےسےمتنازعہ بیان پرپاک فوج کاشدیدردعمل سامنےآیاہے۔ آئی ایس پی آرکی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاہےکہ فیصل آباد جلسے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پاک فوج کی سینئر قیادت کے بارے میں ہتک آمیز اور انتہائی غیر ضروری بیان پر پاکستان آرمی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوس ناک ہے جبکہ پاک فوج قوم …
مزید پڑھیں »توہین مذہب کےکیسوں میں انتہائی احتیاط سےکام لیاجائے:سپریم کورٹ
ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ نےریاستی اداروں کوحکم دیاہےکہ وہ توہین مذہب کےکیسوں کوڈیل کرتےوقت انتہائی احتیاط کامظاہرہ کریں۔ لاہورویسٹ کمپنی میں بطورخاکروب ملازمت کرنےوالےسلامت منشامسیح کی درخواست ضمانت کےکیس میں عدالت عظمیٰ کےجسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورجسٹس منصورعلی شاہ پرمشتمل ڈویژن بنچ نےاپنےفیصلےمیں لکھاکہ توہین مذہب جیسےحساس کیسوں کوبڑےپیمانےپرپبلسٹی ملتی ہےجس کےمنفی اثرات ہوتےہیں جومنصفانہ ٹرائل کوبھی خطرےمیں ڈال سکتےہیں۔ عدالت عظمیٰ نےنوصفحات پرمشتمل فیصلےمیں لکھاہےکہ غیر ذمہ دارانہ اور سنسنی خیز نشریات اور اشاعتیں وہی دہراتی ہیں جو مبینہ طور پر ملزم نے کہا یا کیا تھا۔ جو لوگ اسے دہراتے ہیں وہ خود بھی اسی جرم کا ارتکاب …
مزید پڑھیں »توہین عدالت:عدالت میں عمران خان کووی آئی پی پروٹوکول
مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ اسلام آبادہائیکورٹ میں عمران خان کےخلاف توہین عدالت کیس کی کارروائی کےدوران کمرہ عدالت میں پانچ رکنی لارجربنچ نےملزم کےساتھ جس برتاوکامظاہرہ کیا،اس کاایک ہلکاسانقشہ وہاں موجودمعروف کورٹ رپورٹرمطیع اللہ جان نےکھینچاہے۔ نیونیوزکےپروگرام میں اینکرپرسن طلعت حسین کےسوال کاجواب دیتےہوئےمطیع اللہ جان کاکہناتھاکہ پوری سماعت کےدوران ملزم عمران خان پانچ رکنی لارجربنچ کےسامنےکرسی پربیٹھےرہے،ان کےہاتھ میں تسبیح تھی اوروہ اپنےساتھیوں سےبات چیت کرتےرہے۔ سماعت کےدوران لارجربنچ کی ہمت نہیں ہوئی کہ وہ توہین عدالت کےملزم کوکہ جسےشوکازبھی جاری ہوچکاہو،اسےکہےکہ وہ کٹہرےمیں آکرکھڑاہو۔ عمران خان پوری سماعت کےدوران کمرہ عدالت میں کرسی پربیٹھےرہے،جبکہ توہین عدالت کےکیس میں ملزم …
مزید پڑھیں »توہین عدالت کیس۔ عمران خان عدالت میں کیوں مسکرائے؟
ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آبادہائی کورٹ میں خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے معاملے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کےدوران اُس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی، جب عمران خان اپنےوکیل حامد خان کےایک کمنٹ پرہنس پڑے۔ کیس کی سماعت کےدوران ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادجہانگیرجدون کاکہناتھاکہ فوادچودھری کہتےہیں کہ چیف جسٹس کومعافی مانگنی چاہیے۔ اس بات کےجواب میں عمران خان کےحامد خان نے جواب دیا کہ ہمارا فواد چوہدری کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس شخص سے کسی اچھائی کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی ہے۔ عدالت کے سامنے اپنے وکیل کے فواد …
مزید پڑھیں »دی لیجنڈآف مولاجٹ ، مولاجٹ سےبھونڈامذاق
کلاسک موویزمیں شامل پاکستان کی مشہورپنجابی فلم مولاجٹ کےری میک دی لیجنڈآف مولاجٹ کےان دنوں بڑےچرچےہیں ۔ بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں بننےوالی اس فلم کےٹریلرکواگرآوازبندکرکےدیکھاجائے تومیں دعوےسےکہتاہوں کہ آپ کوکہیں سےبھی یہ پنجابی فلم نہیں لگےگی ۔ ٹریلرمیں جوکلچراورماحول دکھایاگیاہےوہ کہیں سےبھی پنجابی نہیں لگتا،اوپرسےاس فلم کی ہیروئن ماہرہ خان نےاپنے ڈب کھڑبےلہجےمیں پنجابی زبان کاجولہوبہایاہےاتناتومولاجٹ کےگنڈاسےنےاپنےدشمنوں کابھی نہیں بہایاہوگا۔ اب آجائیں اس فلم کےہیروفوادخان کی طرف ۔ فوادکاٹیلنٹ اپنی جگہ لیکن کہاں وہ ونگاچبااورسالم بکراکھاکرڈکارنہ مارنےوالامولاجٹ اورکہاں یہ ڈائٹ کانشئس زبردستی کابرگرٹائپ کولاجٹ،جسےنقلی داڑھی مونچھ لگاکرڈراونابنانےکی ناکام کوشش کی گئی ہے۔ اس فلم کی کہانی مولاجٹ(فوادخان) کےگردگھومتی ہےجوایک …
مزید پڑھیں »پرویزالہیٰ حکومت خطرےمیں؟2فارمولوں پرکام جاری
ویب ڈیسک ۔۔ ایکسپریس اخبارکےصفحہ اول پرشائع ہونےوالی ایک اہم خبرکےمطابق وفاق میں برسراقتدارحکومتی اتحادنےمقتدرحلقوں کی مددسےپنجاب میں فوری تبدیلی لانےکےلئےممکنہ طورپر2فارمولوں پرکام شروع کردیاہے۔ پہلافارمولایاآپشن یہ ہےکہ موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کوہی اس بات پرراضی کرلیاجائےکہ وہ تحریک انصاف کوچھوڑکوپنجاب میں ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےوزیراعلیٰ بن جائیں۔ بظاہریہ فارمولابہت آسان لیکن عملی طورپرکافی مشکل دکھائی دیتاہے۔ خبرکےمطابق پلان بی کچھ اس طرح ہےکہ الیکشن چودھری شجاعت حسین کوق لیگ کاصدرقراردےچکاہےاورگرپنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے6سے8ایم پی ایزپرویزالہیٰ کاساتھ چھوڑدیں توپنجاب میں حکومت کی تبدیلی بہت آسان ہے۔ خبرمیں ذرائع کےحوالےسےدعویٰ کیاگیاہےکہ دوسراآپشن قابل عمل ہےاورکامیاب ہوتادکھائی بھی دےرہاہے۔ یہ …
مزید پڑھیں »