Home / توہین عدالت کیس۔ عمران خان عدالت میں کیوں مسکرائے؟

توہین عدالت کیس۔ عمران خان عدالت میں کیوں مسکرائے؟

Imran Khan media talk

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آبادہائی کورٹ میں خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے معاملے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کےدوران اُس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی، جب عمران خان اپنےوکیل حامد خان کےایک کمنٹ پرہنس پڑے۔

کیس کی سماعت کےدوران ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادجہانگیرجدون کاکہناتھاکہ فوادچودھری کہتےہیں کہ چیف جسٹس کومعافی مانگنی چاہیے۔ اس بات کےجواب میں عمران خان کےحامد خان نے جواب دیا کہ ہمارا فواد چوہدری کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس شخص سے کسی اچھائی کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی ہے۔

عدالت کے سامنے اپنے وکیل کے فواد چوہدری سے متعلق جواب پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہنسی چھوٹ گئی۔

اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، انہیں خود پتہ ہونا چاہیے کہ وہ جو کہہ رہے ہیں وہ صحیح ہے یا غلط۔

یادرہےکہ اپنےحالیہ انٹرویوزمیں پی ٹی آئی کےرہنمافوادچودھری یہ بھی کہہ چکےہیں کہ عمران خان اس قدرپاپولرلیڈرہیں کہ عدالت انہیں نااہل قراردےہی نہیں سکتی اوراگرایساہواتوتحریک انصاف کےکارکن جواب دینگےجنہیں ہم نےروک رکھاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …