Home / توہین عدالت:عدالت میں عمران خان کووی آئی پی پروٹوکول

توہین عدالت:عدالت میں عمران خان کووی آئی پی پروٹوکول

Imran Khan in Contempt Case

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ اسلام آبادہائیکورٹ میں عمران خان کےخلاف توہین عدالت کیس کی کارروائی کےدوران کمرہ عدالت میں پانچ رکنی لارجربنچ نےملزم کےساتھ جس برتاوکامظاہرہ کیا،اس کاایک ہلکاسانقشہ وہاں موجودمعروف کورٹ رپورٹرمطیع اللہ جان نےکھینچاہے۔

نیونیوزکےپروگرام میں اینکرپرسن طلعت حسین کےسوال کاجواب دیتےہوئےمطیع اللہ جان کاکہناتھاکہ پوری سماعت کےدوران ملزم عمران خان پانچ رکنی لارجربنچ کےسامنےکرسی پربیٹھےرہے،ان کےہاتھ میں تسبیح تھی اوروہ اپنےساتھیوں سےبات چیت کرتےرہے۔ سماعت کےدوران لارجربنچ کی ہمت نہیں ہوئی کہ وہ توہین عدالت کےملزم کوکہ جسےشوکازبھی جاری ہوچکاہو،اسےکہےکہ وہ کٹہرےمیں آکرکھڑاہو۔

عمران خان پوری سماعت کےدوران کمرہ عدالت میں کرسی پربیٹھےرہے،جبکہ توہین عدالت کےکیس میں ملزم چاہےملک کاوزیراعظم ہی کیوں نہ ہو،وہ روسٹرم میں آکرکھڑاہوتاہے۔

مطیع اللہ نےبتایاکہ ان پانچ معززجج صاحبان نےایک باربھی نہیں کہاکہ عمران خان آپ کہاں ہیں ، سامنےآکرکھڑےہوں۔ یہی نہیں چیف جسٹس محترم عمران خان کووضاحتیں دیتےرہےکہ ہم نےٹارچرپریہ فیصلےدئیے،وہ فیصلےدئیے۔

بقول مطیع اللہ یہ بہت ہی مدافعانہ اورگزارشانہ قسم کی سماعت تھی جس میں عمران خان ایک فاتح بن کرنکلےہیں اورجوعدالتی آرڈرہےوہ حکم سےزیادہ ایک استدعاتھی جومعززبنچ کی جانب سےعمران خان کوکی گئی۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …