Home / ٹی وی چینلزکیلئےپیمراکی نئی وارننگ

ٹی وی چینلزکیلئےپیمراکی نئی وارننگ

Pemra fresh warning to tv channels

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اپنی تازہ ہدایت میں تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو خبردار کیا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف کوئی بھی مواد نشر کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائےگی۔

میڈیا واچ ڈاگ نے ایک نیوز ریلیز میں، تمام لائسنس دہندگان کوخبردارکیاہےکہ ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی طریقے سے (ریکارڈ یا اس کے بینر تلے تیار کیا گیاکوئی پروگرام،لائیو تقریر یا پریس ٹاک کے دوران نشر کیا گیا) کوئی بھی مواد ٹیلی کاسٹ کرنےپرسخت قانونی کارروائی کی جائےگی۔

پیمراپریس ریلیزکےمطابق یہ بات انتہائی تشویش کے ساتھ دیکھی گئی ہے کہ بار بار کی ہدایات کے باوجود، سیٹلائٹ ٹی وی چینلزپیمرا اتھارٹی کی ہدایات کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے 12 ستمبر 2018 کے سوموٹو کیس میں منظور کیے گئے اصولوں کو بھی نظر انداز کر رہے ہیں۔

پیمرانےخبردارکیاہےکہ تمام ٹی وی چینلزسپریم کورٹ کےفیصلےکی روشنی میں طےکردہ اصولوں کوسختی سےمدنظررکھیں اورلائیوٹیلی کاسٹ باالخصوص سیاسی اجتماعات میں کی جانےوالی تقریروں کونشرکرتےوقت ڈیلےمیکنزم کےاصول پرسختی سےکاربندرہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Maryam Aurengzeb harassment

مریم اورنگزیب کی ہراسانی،پی ٹی آئی سپورٹرزکی مذمت

ویب ڈیسک ۔۔ لندن میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کےساتھ تحریک انصاف کےچندکارکنوں کی بدتمیزی …