Home / بیڈباتھ اینڈبیونڈکےسی ایف اوکی پراسرارموت

بیڈباتھ اینڈبیونڈکےسی ایف اوکی پراسرارموت

Bed Bath & Beyond CFO dies

ویب ڈیسک ۔۔ بیڈ باتھ اینڈ بیونڈانٹرنیشنل کےچیف فنانشل آفیسر جمعہ کی سہ پہر نیویارک میں اپنی رہائش گاہ کی عمارت سےگرکرہلاک ہوگئے۔ اتفاق سےگسٹاووآرنل کی موت ایک ایسےوقت میں ہوئی جب کمپنی خراب معاشی حالات کےباعث اپنےبہت سےاسٹورزکوبنداورملازمین کوفارغ کرنےکےمنصوبےپرعمل پیراتھی۔

باون سالہ گسٹاووآرنل نےبیڈباتھ اینڈبیونڈمیں 2020میں شمولیت اختیارکی۔ اس سےپہلےوہ لندن میں مشہورکاسمیٹکس برانڈ ایون کے لیے کےلئےبطورسی ایف اوکام کرچکےتھے۔اس کےعلاوہ آرنل نےدنیاکی معروف کمپنی پراکٹراینڈگیمبل میں بیس سال گزارےتھے۔

پولیس کےمطابق جب وہ 911پرآنےوالی کال کےجواب میں موقع پرپہنچےتوانہیں گسٹاووآرنل مردہ حالت میں ملے۔ پولیس کی جانب سےان کی موت کی موت کی وجہ بننے والے حالات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں اور کہا گیا کہ نیویارک سٹی میڈیکل ایگزامینر کا دفتر موت کی وجہ کا تعین کرے گا۔

بیڈ باتھ اینڈ بیونڈ نے اتوار کو ایک پریس بیان میں ان کی موت کی تصدیق کی لیکن اس کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

امریکی میڈیامیں یہ بات بھی کہی جارہی ہےکہ گسٹاووآرنل نےبلڈنگ سےچھلانگ لگاکرخودکشی ہے۔ تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

یہ بھی چیک کریں

internet services in Pakistan

انٹرنیٹ اکتوبرتک آہستہ چلےگا: پی ٹی اے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کاکہناہےملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز’اکتوبرکے …