Home / عمران خان سکیورٹی رسک،قانونی نتائج بھگتناہونگے،خواجہ آصف

عمران خان سکیورٹی رسک،قانونی نتائج بھگتناہونگے،خواجہ آصف

Defence minister Khawaja Asif

ویب ڈیسک ۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قراردےدیا۔ کہا چیئرمین تحریک انصاف فوج میں تقرری کے طریقہ کار کو متنازع بنا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان نے اپنی حکمرانی کے دور میں کی گئی بہت سی تقرریوں کو سیاست کا موضوع بنا لیا ہے لیکن سیاستدانوں کو سیاسی جنگیں سیاسی میدان میں نمٹانی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت توپہلےہی ہماری معیشت اور دفاع پر حملہ کرتا رہا ہے، اب عمران خان مسلسل ملکی معیشت اوردفاع پرحملے کررہے ہیں،وہ ملک میں افرا تفری چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ شخص ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے، آنے والے وقت میں عمران خان کے خلاف لمبی قانونی کارروائیاں ہونے والی ہیں، عمران خان کے ساتھ کچھ ناجائز نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے فوجی قیادت سے متعلق بیان کے خلاف کارروائی کے لیے قانونی ماہرین تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔

وزیر دفاع نےمزیدکہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا استحقاق ہے، وزیراعظم یقیناً حکومت سے مشاورت کے بعد آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے، آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر بنیادی طور پر افواج پاکستان یا آرمی چیف کا مشورہ اولین ترجیح ہو گی۔

یہ بھی چیک کریں

Faisal Vawda Questions Murad Saeed mysterious disappearance

مرادسعیدکی گمشدگی سے2لوگ جڑےہیں: فیصل واوڈا

ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےسابق رہنمافیصل واوڈاجن کی شعلہ بیانی سےکبھی پی ٹی آئی …