Home / صدرمملکت،چیف جسٹس عمران خان پربرہم

صدرمملکت،چیف جسٹس عمران خان پربرہم

President Arif Alvi and Justice Ather Min-Allah

ویب ڈیسک ۔۔ صدرمملکت عارف علوی بھی عمران خان کےآرمی چیف کی تعیناتی سےمتعلق متنازعہ بیان پربرہم ۔ کہاعمران خان نےبیان دیاہےوہ خوداس کی وضاحت کریں۔

صحافیوں سےغیررسمی گفتگوکےدوران صدرعارف علوی کاکہناتھاکہ وہ عمران خان کےبیان پروہ کچھ کرکنفیوژن پیدانہیں کرناچاہتے،بیان عمران خان نےدیاہےاس کی وضاحت بھی وہ خودکریں۔

عارف علوی کےمطابق وہ ملک میں قومی حکومت کےقیام کیلئےتمام اسٹیک ہولڈرزکوایک میزپربٹھانےکی پس پردہ کوششوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نےعمران خان کی براہ راست تقریر پر پابندی کے پیمرا آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتےہوئےکہاکہ افواج پاکستان سے متعلق بیان دیکرکیا آپ ان کا مورال ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ بڑے ذمہ دار لوگ غیر ذمہ دارانہ بیان دیتے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد نے عمران خان کے وکیل سےپوچھاکیا آپ نے عمران خان کا کل کا بیان سنا؟ کیا سیاسی لیڈر شپ اس طرح ہوتی ہے؟ کیا گیم آف تھرونز کے لیے ہر چیز کو اسٹیک پر لگا دیا جاتا ہے؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ افواجِ پاکستان سے متعلق ایسا بیان دے کر کیا آپ ان کا مورال ڈاؤن کرنا چاہتے ہیں؟ کیا کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ افواجِ پاکستان میں کوئی محب وطن نہیں ہو گا؟ جو کچھ کل کہا گیا کیا اس کا کوئی جواز پیش کیا جاسکتا ہے؟

یہ بھی چیک کریں

Maryam Aurengzeb harassment

مریم اورنگزیب کی ہراسانی،پی ٹی آئی سپورٹرزکی مذمت

ویب ڈیسک ۔۔ لندن میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کےساتھ تحریک انصاف کےچندکارکنوں کی بدتمیزی …