Home / عمران خان کامتنازعہ بیان – پاک فوج کاشدیدردعمل

عمران خان کامتنازعہ بیان – پاک فوج کاشدیدردعمل

ISPR reaction on Imran Khan statement

ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان کےگزشتہ روزفیصل آبادمیں جلسےکےدوران آرمی چیف کے تقرری کےحوالےسےمتنازعہ بیان پرپاک فوج کاشدیدردعمل سامنےآیاہے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاہےکہ فیصل آباد جلسے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پاک فوج کی سینئر قیادت کے بارے میں ہتک آمیز اور انتہائی غیر ضروری بیان پر پاکستان آرمی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوس ناک ہے جبکہ پاک فوج قوم کی سیکیورٹی اور حفاظت کے لیے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے آئین میں واضح طریقہ کار موجود ہے اس کے باوجود سینئر سیاست دانوں کی جانب سے اس عہدے کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوس ناک عمل ہے، پاک فوج کی سینئر لیڈر شپ کی اہلیت اور حب الوطنی ، اُن کی دہائیوں پر محیط بےداغ اورشاندار عسکری خدمات سے عیاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش اور آرمی چیف کی تعیناتی کے طریقہ کار کو متنازع بنانا نہ پاکستان کے مفاد میں ہے اور نہ ہی پاک فوج کے مفاد میں ہے، پاکستان آرمی آئین پاکستان کی بالادستی کے عزم پر قائم ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Maryam Aurengzeb harassment

مریم اورنگزیب کی ہراسانی،پی ٹی آئی سپورٹرزکی مذمت

ویب ڈیسک ۔۔ لندن میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کےساتھ تحریک انصاف کےچندکارکنوں کی بدتمیزی …