Home / معروف بھارتی بزنس مین حادثےمیں ہلاک

معروف بھارتی بزنس مین حادثےمیں ہلاک

Tata Sons ex chairman dies in road accident

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت کےبڑےکاروباری خاندان کےچشم وچراغ اورملک کی معروف کمپنی ٹاٹا سنزکے سابق چیئرمین ساتھی سمیت روڈایکسیڈنٹ میں مارےگئے۔

معروف بھارتی بزنس مین 54 سالہ سائرس مستری کی کار کو مہاراشٹرا میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنےتین ساتھیوں کےہمراہ احمدآبادگجرات سےممبئی کی جانب سفرکررہےتھے۔

ان کی اس گاڑی میں 4 لوگ سوار تھے، جس میں 2 لوگ ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سائرس مستری اپنی مرسڈیز گاڑی میں احمد آباد سے ممبئی کی جانب سفر کر رہے تھے کہ راستے میں سوریا نہرکےپاس ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں چل بسے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سائرس مستری کی موت پر افسوس کا اظہارکرتےہوئےاسےملک کیلئےبڑانقصان قراردیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

female california teacher arrested on sexual misconduct

شاگردسےجنسی تعلقات،استانی گرفتار

ویب ڈیسک ۔۔ امریکامیں سکول خاتون سکول ٹیچرکو16سالہ شاگردکےساتھ جنسی تعلقات قائم کرنےکےالزام میں گرفتارکرلیاگیا۔ …