Home / پاکستانی بولرزنےوکٹوں کی بجائےانجریزکی لائن لگادی

پاکستانی بولرزنےوکٹوں کی بجائےانجریزکی لائن لگادی

Shahnawaz Dhani in Asia Cup

ویب ڈیسک — ایشیاکپ کی ہاٹ فیورٹ ٹیم پاکستان کوبھارت کےخلاف اہم میچ سےقبل بڑادھچکا۔ قومی ٹیم کے تیز گیند باز شاہنواز دھانی سائیڈ سٹرین کی وجہ سےٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

اتوار4ستمبرکوروایتی حریف بھارت کےخلاف سپرفورمرحلےکےاانتہائی اہم میچ سےقبل پی سی بی نےشاہنوازدھانی کی انجری کی خبرسناکرپاکستانی شائقین کرکٹ کواداس کردیا

نوجوان تیز گیند بازشاہنوازدھانی شارجہ میں ہانگ کانگ کے خلاف کھیل کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

میڈیکل ٹیم دھانی کوکچھ گھنٹےانڈرآبزرویشن رکھنےکےبعد فیصلہ کرے گی کہ آیا پیسر کے اسکین کرائے جائیں گے اور کیا وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں حصہ لے سکتے ہیں؟

چونکہ نسیم شاہ بھی روایتی حریف بھارت کے خلاف پہلے میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے،یوں محمد حسنین اور حسن علی کو متبادل کے طورپرکھلائےجانےکاامکان ہے۔

محمد وسیم جونیئر فٹنس مسائل کے باعث پہلےہی ٹیم سے باہرتھےاورپھرٹیم کےسب سےمین بولرشاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کےبعدٹورنامنٹ سےآوٹ ہوگئےتھےاورسناہےوہ علاج کے لیے لندن جائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

HBL PSL season 10 2025 final

لاہورقلندرز۔۔ پی ایس ایل سیزن 10کی فاتح

ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے فائنل میں …