Home / پاک سوزوکی کوکارپلانٹ کی بندش۔وجہ کیاہے؟

پاک سوزوکی کوکارپلانٹ کی بندش۔وجہ کیاہے؟

Worst case for Pak Suzuki

ویب ڈیسک — انوینٹری کی کم سپلائی کےباعث پاک سوزوکی موٹرکمپنی نے اپنے پلانٹ کی بندش کو 8سے9 ستمبر تک بڑھا دیا ہے۔

کمپنی کےمطابق اس کاموٹرسائیکل پلانٹ کام کرتا رہے گا۔

کمپنی کی طرف سےکہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بنک کی طرف سےطےکردہ شرائط جیسےکہ ایچ ایس کوڈزاورناکڈڈاون کٹس کی درآمدکیلئےپیشگی اجازت درآمدشدہ کنسائنمنٹس کی کلئیرنس اور انوینٹری لیول کوبری طرح متاثرکررہی ہیں۔

کمپنی کےمطابق ان حالات میں اس کے پاس اپنے آٹوموبائل پلانٹ کی بندش کو 8-9 ستمبر تک بڑھانے کے لیے کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا۔

بی وائی ڈی کاپاکستان میں کاریں بنانےکااعلان ۔۔۔

پچھلے مہینے، کمپنی کو اپنا پلانٹ 18-19 اگست، 22-26 اگست اور 29-31 اگست تک بند کرنا پڑاتھا۔

شہبازشریف حکومت نے مئی میں ایک ہنگامی اقتصادی منصوبے کے تحت غیر ضروری اور لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس کے بعد اگست میں اس پابندی کوہٹا دیاگیاتھالیکن وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کہتےہیں کہ آٹوموبائل سیکٹر کوکچھ عرصےکیلئے اس سے نصف درآمد کرنے کی اجازت ہوگی جووہ پابندی لگنےسےپہلےکرتاتھا۔

یہ بھی چیک کریں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

Monday, 27 April 2026 | Web Desk واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت …