Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

میرےساتھ2018الیکشن میں دھاندلی ہوئی،عمران خان

2018 general elections rigged, Imran Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کہتےہیں 2018کےالیکشن میں ان کےساتھ دھاندلی ہوئی تھی ۔ یہ بات عمران خان سےحال ہی میں ملاقات کرنےوالےمعروف صحافی اوراینکرپرسن حامدمیرنےعمران خان کاحوالہ دیتےہوئےجیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں بتائی ۔ حامدکاکہناتھاکہ انہیں عمران خان نےبتایاکہ 2018کےعام انتخابات میں انہیں واضح اکثریت لینےسےروکاگیااورپھرکچھ آزادارکان کوشامل کرواکےان کی حکومت بنوائی گئی جوکہ بہت کمزورتھی ۔ عمران خان نےبقول حامدمیرمزیدکہاکہ یہ آزاد لوگ انہیں بلیک میل کرتےتھےاوروہ آزادانہ فیصلےنہیں کرپاتےتھے۔ حامدمیرکےمطابق عمران خان نےانہیں بتایاکہ کمزورحکومت کی وجہ سےہی بجٹ پاس کرانےکیلئےایجنسیوں کی مددلیناپڑتی تھی ۔ حامدمیرنےشاہزیب خانزادہ سےبات کرتےہوئےمزیدکہاکہ عمران خان اپنی گفتگوکےدوران …

مزید پڑھیں »

عمران خان کی گرفتاری:راناثنااللہ نےپلان بتادیا

Rana Sanaullah

مانیڑنگ ڈیسک ۔۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کہتےہیں عمران خان کی گرفتاری کامعاملہ بہت آسان ہوگیاہے۔ وہ جیونیوزکےپروگرام کیپٹل ٹاک میں اینکرحامدمیرکےسوال کاجواب دےرہےتھے۔ راناثنااللہ نےکہاکہ جس معاملےمیں عمران خان کےخلاف دہشت گردی کامقدمہ درج کیاگیاہےاس معاملےمیں ہمیں کسی ایکسٹراشہادت کی ضرورت نہیں ۔ مقدمہ ہم نےخودعمران خان کےالفاظ پردرج کیاہے۔ اس کاثبوت عمران خان خودہیں۔ اب جب عمران خان عدالت میں اپنی ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئےجائیں گےتوہم پوری کوشش کرینگےکہ ان کی ضمانت خارج ہواورانہیں عدالت سےہی گرفتارکرلیاجائے۔ اس سوال پرکہ اگرعمران خان کوگرفتارکیاجاتاہےتوانہیں رکھاکہاں جائےگا؟ راناثنااللہ کاکہناتھاعمران خان جہاں جاناچاہیں گےانہیں بھیج دینگےاوریہ بھی ممکن ہےکہ اسلام آبادمیں کسی …

مزید پڑھیں »

عمران خان بھی نااہل ہونگے ۔۔ نجم سیٹھی

Najam Sethi show

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ معروف صحافی نجم سیٹھی نےکہاہےسیشن جج کودھمکیاں دینےکےکیس میں فی الحال عمران خان کوحفاظتی ضمانت مل گئی ہےاورحکومت نےیہ معاملہ کلی طورپرعدلیہ پرچھوڑدیاہے۔ اس حوالےسےحکومت کی طرف سےکوئی دباءونہیں ہے۔ حکومت عمران خان کوگرفتارکرناچاہتی یانہیں ؟ اس حوالےسےحکومت کےاندردورائےہیں ۔ ایک حلقہ سمجھتاہےکہ سیاستدانوں کوایک دوسرےکےخلاف اس قسم کی کارروائیوں کاسلسلہ بندکرناچاہیے،آج ہم کریں گےتوکل دوسراہمارےساتھ کرےگا۔ نجم سیٹھی کےمطابق زرداری صاحب اورمیاں نوازشریف اس کیس میں عمران خان کی گرفتاری کےخلاف ہیں ۔ لیکن اگرعمران خان کوگرفتارکرناہےتوفیصلہ کہیں اورسےآئےگا۔ لیکن اگرعمران خان کوسمجھ آجاتی ہےتوپھران کوضمانت مل جائےگی۔ نجم سیٹھی نےکہاکہ شہبازگل کےذریعےعمران خان نےیہ ٹیسٹ …

مزید پڑھیں »

عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے،جسٹس شائق عثمانی

Justice Shaiq Usmani

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ معروف ماہرقانون اورسپریم کورٹ کےسابق جج شائق عثمانی کاکہناہےجج کودھمکی دینےکےکیس میں عمران خان بچنامشکل ہے۔ جیونیوزکےپروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگوکرتےہوئےجسٹس عثمانی نےکہاکہ عمران خان ایک جج کودھمکی دےکربڑی مشکل میں پھنس گئےہیں ۔ اب اگروہ معافی بھی مانگ لیں توان کاسزاسےبچنابہت مشکل ہے۔ ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہاکہ اس کیس میں عمران خان کوچھ ماہ قیدکی سزاہوسکتی ہےجس کےنتیجےمیں وہ پانچ سال تک کوئی بھی عوامی عہدہ رکھنےکےاہل نہیں رہیں گے۔ سابق جسٹس کےمطابق عمران خان جوشیلےہیں اورجوشیلی باتیں کرتےہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نےحدہی کردی۔ سینئرصحافی مجیب الرحمان شامی نےکہادراصل عمران خان …

مزید پڑھیں »

شہبازگل بالکل ٹھیک ٹھاک،کوئی تشددنہیں ہوا

Marriyam Aurangzeb presser

شہبازگل کےخلاف تمام ثبوت جمع کرلئے،مریم اورنگزیب ویب ڈیسک ۔۔ شہبازگل پرکسی قسم کاکوئی تشددنہیں ہوا۔ حکومت ثبوت سامنےلےآئی ۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےنیوزکانفرنس میں شہبازگل کی ہسپتال میں موجودگی اوران کی حرکات وسکنات کی ویڈیومیڈیاپرچلادی ۔ ویڈیومیں شہبازگل بالکل صحیح سلامت اوردرست حالت میں اسلام آبادپولیس کےافسران سےکسی فائل کودیکھ کربات چیت کررہےہیں۔ ویڈیومیں شہبازگل اپنےاسپتال کےبیڈپربیٹھےہیں اورانہیں دیکھ کربالکل نہیں لگتاکہ یہ وہی شہبازگل ہیں جنہیں کل وہیل چئیرپربٹھاکرعدالت میں لایاگیاتھا۔ مریم اورنگزیب نےشہبازگل پرکسی قسم کےتشددکےسختی سےتردیدکی اورکہاکہ سوشل میڈیاپرجوویڈیوچلائی جارہی ہےوہ چکوال کےایک ریپسٹ کی ہےجسےچلاکرشہبازگل پرتشددکابیانیہ بنایاجارہاہے۔ مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ شہبازگل پرتشددکاجھوٹابیانیہ بناکرعمران خان …

مزید پڑھیں »

نوازشریف ن لیگ کےاجلاس سےکیوں اٹھ کرچلےگئے؟

Nawaz Sharif angry

ویب ڈیسک ۔۔ مسلم لیگ ن لندن اورمسلم لیگ ن اسلام آبادآمنےسامنے۔ ایساکیاہواکہ نوازشریف غصےمیں اجلاس سےاٹھ کرچلےگئے؟ روزنامہ جنگ میں معروف تحقیقاتی صحافی ابصارعالم کی خبرکےمطابق ملک کی معاشی صورتحال پرایک لندن اوراسلام آبادمیں مسلم لیگ ن کااجلاس ہوا۔ لندن سےاس اجلاس میں نوازشریف شریک تھےجبکہ اسلام آبادمیں ن لیگ کی ملک میں موجودمرکزی قیادت شریک تھی ۔ خبرکےمطابق اجلاس میں نوازشریف اوراسحاق ڈارپٹرول کی قیمتیں بڑھانےکےخلاف جبکہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اورشاہدخاقان عباسی کی رائےیہ تھی کہ اس موقع پراگرپڑولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھائی گئیں توآئی ایم ایف سےاتنی سخت محنت کےبعدہونےوالامعاہدہ کھٹائی میں پڑجائےگا۔ اسلام آبادمیں موجودایک …

مزید پڑھیں »

جاگتےذہن کےساتھ سرجری ، پاکستانی ڈاکٹرنےکمال کردیا

Awake brain surgery in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان میں اویک برین سرجری کےمیدان میں بڑاسنگ میل عبورکرلیا۔ مریض اپنےآپریشن کےچندگھنٹوں بعدہنستاکھیلتاگھرچلاگیا۔ یہ آپریشن اسلام آبادکےمعروف انٹرنیشنل ہسپتال میں ایک 32سال کےمریض کاکیاگیا۔ یہ سرجری نیوروسرجن ڈاکٹراکبرعلی خان نےکی ۔ اس آپریشن کواویک برین سرجری اس لئےکہاجاتاہےکیونکہ اس سرجری میں مریض کومعمولی بیہوش کیاجاتاہےاورمریض اپنےآپریشن کےدوران مکمل طورپرہوش وہواس میں ہوتاہے۔ اویک برین سرجری حالیہ برسوں کےدوران اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال اور کراچی کے آغا خان اسپتال کے ڈاکٹروں نےکیے ہیں جسے کرینیوٹومی بھی کہا جاتا ہے،تاہم عام طورپراس آپریشن میں زیادہ تر مریضوں کو آپریشن کے بعد اسی دن چھٹی نہیں دی …

مزید پڑھیں »

امریکامیں قتل ہونےوالےپاکستانی نوجوان کی دردناک کہانی

Pakistani Afzal Hussain killed in New Mexico

ہم میں سےاکثرامریکاکواپنےخوابوں کی سرزمین سمجھتےہیں کہ جہاں قدم رکھتےہی بگڑےسےبگڑےنصیبوں کوبھی خوش بختی کےپرلگ جاتےہیں۔ یہی وجہ ہےکہ نوےکی دہائی میں پاکستان کےبہت سےویلےمشٹنڈےنوجوان ایجنٹوں کوپیسےدیکرغیرقانونی طریقےسےامریکاپہنچنےمیں کامیاب ہوگئے۔ آج ان نوجوانوں میں سےاکثرپاکستان کےکھاتےپیتےلوگوں میں شمارہوتےہیں اوران کی ایک نسل امریکامیں پل کرجوان ہوچکی ہے۔ جس مقصدکیلئےکولمبس کےدیس کاسفرکیا،وہ مقصدانہوں نےپالیا۔ آج ان کےپاس دولت ہے،جائیدادہےاورسب سےبڑھ کرامریکی پاسپورٹ ۔ لیکن ۔۔۔۔ دوستو،تصویرکاایک دوسرارخ بھی ہے۔ کہتےہیں دنیامیں ہرچیزکی ایک قیمت ہوتی ہےاورہمارےپاکستانی بھائیوں نےبھی امریکاجانےکی قیمت اپنےاپنےطریقےسےچکائی ہے،کسی نےجان دےکرتوکسی نےایمان دےکر۔ ایمان کی کہانی توپھرکسی دن بیان کروں گا،فی الحال ہم ان پاکستانیوں کی بات کرتےہیں …

مزید پڑھیں »

شہبازگل کےکورٹ مارشل کاامکان۔۔

Shehbaz Gill Court Martial

ویب ڈیسک ۔۔ پاک فوج کےرینک اینڈفائل کوبغاوت پراکسانےکےالزام میں گرفتارپی ٹی آئی رہنماشہبازگل کوسنگین نتائج کاسامنابھی کرناپڑسکتاہے۔ آنےوالےدن اس حوالےسےصورتحال کومزیدواضح کرینگے۔ دی نیوزسےمنسلک ملک کےمعروف تحقیقاتی صحافی انصارعباسی نےاپنےیوٹیوب چینل پریہ خبرناظرین سےشئیرکرتےہوئےبتایاکہ وزارت دفاع آنےوالےدنوں میں حکومت سےشہبازگل کی حوالگی کامطالبہ کرسکتی ہے۔ انصارعباسی کےمطابق کورٹ آف لامیں بھی اس قسم کی درخواست جاسکتی ہےکہ شہبازگل کوفوج کےحوالےکیاجائےتاکہ ان کاکورٹ مارشل کیاجاسکےکیونکہ شہبازگل نےجوکچھ کیااس کاتعلق فوج اوراس کی کمان سےہے۔ کیایہ قانونی طورپرممکن ہےیانہیں ؟ اس حوالےسےانصارعباسی نےبتایاکہ آنےوالےدنوں میں حکومتی سرکلزمیں اس پربحث ہوگی اورپھرجوبھی فیصلہ ہوگااس کےمطابق آگےبڑھاجائےگا۔

مزید پڑھیں »

ایک بچےنےلاہورپولیس کوتگنی کاناچ نچادیا

Boy who planned his kidnapping

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ لاہورسےتعلق رکھنےوالے13سالہ بچےنےاپنےہی اغواکرڈرامہ رچاکرپورےشہرکی پولیس کوتگنی کاناچ نچاکررکھ دیا۔ سماٹی وی سےنشرہونےوالی اس خبرکےمطابق 13سالہ بچےنےویڈیوگیم کھیلنےکیلئےپیسےنہ ہونےپراپنےاغواکی منصوبہ بندی کی اوروالدین کوآوازبدل کرفون کیااوراپنی رہائی کےبدلےان سے5لاکھ روپےتاوان کامطالبہ کیا۔ بادامی باداغ سےتعلق یہ بچہ محمدسفیراچانک گھرسےغائب ہوتاہےاورپھراس کےوالدین کوایک فون آتاہےکہ اگراپنابچہ زندہ چاہیےتوپانچ لاکھ روپےتاوان اداکرو۔ اغوابرائےتاوان کایہ کیس پولیس کےعلم میں آیاتوپورےمحکمےمیں تھرتھلی مچ گئی ۔ پولیس کےمنجھےہوئےکھوجیوں پرمشتمل چارٹیمیں اس کی تلاش میں لگ گئیں ۔ پولیس حکام کےمطابق تھوڑی سی تفتیش کےبعدہی انہیں اندازہ ہوگیاکہ اس بچےکواغوانہیں کیاگیابلکہ کہانی کچھ اورہی ہے۔ پھرکیاتھاپولیس نےاس بچےکوپکڑکوسچ اگلوالیا۔ پولیس نےجب اس بچےسےتفتیش …

مزید پڑھیں »