Waqas

پاکستان کھلاڑیوں کونمازپڑھتےدیکھنااچھالگتاہے،میتھیوہیڈن

Matthew Hayden comments regarding Islam

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ٹیم کےبیٹنگ کنسلٹنٹ آسٹریلیاسےتعلق رکھنےوالےسابق بہترین بلےبازمیتھیوہیڈن کوقومی ٹیم کاکلچراتنابھایاکہ بےاختیارکہہ اٹھےکہ ایساتومیں نےکبھی آسٹریلین ڈریسنگ روم میں بھی نہیں دیکھا۔ ایک پیغام میں میتھیوہیڈن کہتےہیں پاکستانی کرکٹرزمذہب سےبہت لگاورکھتےہیں،وہ باقاعدگی سےنمازپڑھتےہیں اوریہ بات مجھےبہت اچھی لگتی ہے۔ ہیڈن کہتےہیں پاکستانی کرکٹرزکےساتھ زبان ایک مسئلہ ہےلیکن میں انہیں کرکٹ کی تکنیک کی بجائےان کےمائنڈسیٹ پرکام کررہاہوں۔ انہوں نےمزیدکہاکہ کرکٹ سکھانےکیلئےزبان کاآناضروری نہیں۔ میتھیوہیڈن نےبابراعظم کومضبوط کپتان قراردیا۔ انہوں نےبطورسینئرزاپناکرداراداکرنےپرشعیب ملک اورمحمدحفیظ کی بھی تعریف کی۔

مزید پڑھیں »

شعیب اخترکی بےعزتی کرنےوالےنعمان نیازکوسزامل گئی

Shoab Akhtar and Nauman Niaz issue

ویب ڈیسک ۔۔ پی ٹی وی اسپورٹس کےپروگرام گیم آن ہےکےدوران میزبان نعمان نیازاورشعیب اخترکےدرمیان ہونےوالی تلخ کلامی اورشعیب اخترکےشوسےاٹھ کرچلےجانےکےمعاملےپرتشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی نےنعمان نیازکوقصوروارقراردیتےہوئےفوری طورپرآف ائیرکرنےکی سفارش کی ہے۔ نعمان نیاز کو انکوائری مکمل ہونے تک آف ایئر کیاگیاہے۔ وہ تحقیقات مکمل ہونے تک نعمان نیاز ٹرانسمیشن کی میزبانی نہیں کریں گے۔ ایم ڈی پی ٹی وی نےنعمان نیازسےکہاہےکہ وہ انکوائری مکمل ہونےتک اپنےپروگرام کی ہوسٹنگ کسی اورسےکروالیں ۔ میڈیاسےموصول ہونےوالی اطلاعات کےمطابق نعمان نیازاکڑگئےاورکہاکہ جب تک وہ خودہوسٹ نہیں کریں گے،ان کاپروگرام نہیں ہوگا۔ ایم ڈی پی ٹی وی کی سربراہی میں ہونےوالے اجلاس کی تفصیلات …

مزید پڑھیں »

شاہینوں نےکیویزکوشارجہ میں دبوچ لیا

Pak beat New Zealand in t20 world cup

ویب ڈیسک ۔۔ سکیورٹی مسائل کابہانہ بناکرچپکےچپکےپاکستان سےبھاگ جانےوالی نیوزی لینڈ کی ٹیم کوپاکستان نےشارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دبوچ لیااورانکےبھاگنےکی تمام ترکوششیں ناکام بنادیں ۔ یوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈمیں اپنےدوسرےمیچ میں پاکستانی شاہینوں نےکیویزکو5وکٹوں سےشکست دےکرٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح اپنےنام کی۔ پاکستان کی جیت میں اہم کردارفاسٹ بولرحارث روف نےاداکیاجنہوں نےمحض 22رنزدےکر4کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان کی جانب سےسب سےزیادہ 33رنزمحمدرضوان نےبنائے۔ نیوزی کا135رنزکاہدف پاکستان نےانیسویں اوورمیں پوراکرلیا۔ کپتان بابراعظم نےمحض 9رنزہی بنائے۔ انہیں ٹم ساوتھی نےبولڈکیا۔ بابر اعظم کو بولڈ کرتے ہی ٹِم ساؤتھی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔ شارجہ میں کھیلے …

مزید پڑھیں »

بھارت میں کہرام ،مسلمانوں پرحملے،میمزکاطوفان،سوشل میڈیاہل کررہ گیا

Memes on Pak-India World T20 Match

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کےہاتھوں عبرتناک شکست کےبعدپورےبھارت میں کہرام برپاہے۔ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ ملک کےمختلف علاقوں میں انتہاپسندہندومسلمانوں پرحملےکررہےہیں۔ کل کی ہارکےبعدبھارتی ٹیم کےواحدمسلمان فاسٹ بولرمحمدشامی اس وقت سخت تنقیدکی زدمیں ہیں ۔ انتہاپسندوں کےساتھ ساتھ بھارتی میڈیامیں بیٹھےزبان درازطوطےمحمدشامی کےخلاف دل کھول کرزہراگل رہےہیں اوربھارتی ٹیم کی شکست کاذمہ دارانہیں قراردےرہےہیں۔ الیکٹرانک میڈیاکےمطابق پنجاب میں کشمیری طلبہ پرانتہاپسندوں نےحملہ کیاہے۔ یہی نہیں کپتان ویرات کوہلی اورٹیم کےدوسرےکھلاڑی بھی بھارتی میڈیاکےنشانےپرہیں۔ کل سےآج تک سوشل میڈیاپرمیمزبنابناکرکپتان ویرات کوہلی اوردیگرکھلاڑیوں وہ درگت بنائی جارہی ہےکہ خداکی پناہ۔ محض ایک کرکٹ میچ ہارنےکےبعداس طرح کاردعمل …

مزید پڑھیں »

شاباش ٹیم پاکستان ۔۔ بھارت کوہراکرنئی تاریخ رقم کردی

Babar Azam becomes highest scorer in T20I from Pakistan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان نےنئی تاریخ رقم کرتےہوئےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی باربھارت کو10وکٹوں سےہرادیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپر12مرحلےمیں روایتی حریفوں کےدرمیان یہ پہلاٹاکراتھا،جسےایونٹ کاسب سےبڑامقابلہ قراردیاجارہاتھا۔ پاکستان نےٹاس جیت کربھارت کی بیٹنگ کی دعوت دی اوربہترین بولنگ کامظاہرہ کرتےہوئےبھارتی بلےبازوں کیلئےرنزبنانادشواربنادیا۔ شاہین شاہ آفریدی نےشانداربولنگ کامظاہرہ کرتےہوئے31رنزکےعوض کپتان ویرات کوہلی سمیت3کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ حسن علی نے2جبکہ شاداب خان اورحارث روف نےایک ایک کھلاڑی کوپویلین کی راہ دکھائی۔ بھارت کی جانب سےکپتان ویرات کوہلی نےسب سےزیادہ 57رنزبنائے۔ بھارت نےپاکستان کوجیت کیلئے152رنزکاہدف دیاجسےپاکستان نےبغیرکسی نقصان کےپوراکرلیا۔ پاکستان کےکپتان بابراعظم نے68جبکہ محمدرضوان نے79رنزبنائےاورٹی ٹوئنٹی کی تارِیخ میں اوپننگ پارٹنرشپ کانیاریکارڈبناڈالا۔ ویلڈن ٹیم …

مزید پڑھیں »

خاتون کرکٹ فین نےبابراعظم کو”طلاق”دےدی

Nabeeha Khan video message for Babar Azam

ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اوربھارت کےمیچ کیلئےدونوں ملکوں کےشائقین کاجوش و جذبہ دیدنی ہے۔ مداح اپنےاپنےاندازمیں اس کااظہاربھی کررہےہیں۔ پاکستانی ٹیم کےکپتان بابراعظم کی ایک خاتون فین نےپاک بھارت میچ کیلئےاپناخصوصی ویڈیوپیغام جاری کیاہے۔ برمنگھم سےتعلق رکھنےوالی نوجوان کرکٹ فین نبیحہ نےبابراعظم کےنام اپنےجذباتی پیغام میں کہاہےکہ بابراعظم اگراس مرتبہ بھی آپ نےبھارت کےخلاف میچ میں میرادل توڑا،توآپ کوطلاق ، طلاق ، طلاق اورطلاق ہے۔ خاتون جذبات میں یہ بھول گئیں کہ اسلام میں تین طلاقیں ہوتی ہیں،چارنہیں۔ نبیحہ کامزیدکہناتھاکہ بابربھارت کےخلاف میچ میں غلطی ، صرف غلطی نہیں بلکہ گناہ ہوگا،ہمارےدل ٹوٹ جائیں گے۔

مزید پڑھیں »

انگلینڈنےویسٹ انڈیزکوہراکرپاکستانیوں کی امیدیں جگادیں

England beat West Indies in t20 world cup match

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نےویسٹ انڈیزسےباربارہارنےکی روایت کوتوڑتےہوئےہفتےکی رات کوہونےوالےمیچ میں چھ وکٹوں سےفتح حاصل کی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیزکےہاتھوں مسلسل پانچ شکستوں کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گوروں کی یہ پہلی کامیابی ہے۔ انگلش ٹیم کی ویسٹ انڈیزسےورلڈکپ میں مسلسل ہارکےبعدجیت نےیہ کہاجارہاہےکہ ممکن ہےآج اتوارکوپاکستان بھی ورلڈکپ میں بھارت سےمسلسل ہارنےکی روایت کوبدل ڈالے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہفتے کو انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹ سےشکست دی۔ یہ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں مسلسل پانچوِیں ہارکے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف …

مزید پڑھیں »

چوکرزپھرفلاپ،آسٹریلیانے5وکٹوں سےہرادیا

T20 world cup: Australia beat South Africa

ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نےجنوبی افریقا کو5 وکٹوں سے شکست دےکرٹورنامنٹ میں شریک دیگرٹیموں کیلئےخطرےکی گھنٹی بجادی ہے۔ ابو ظہبی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےسپر12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جو درست ثابت ہوا اورچوکرزکی بیٹنگ لائن بری طرح سےلڑکھڑائی اورپھرڈھیرہوگئی۔ ایڈن مارکرم کےسواکوئی پروٹیزبلےبازکنگروزکےسامنےٹکنےکی ہمت نہ دکھاسکا۔ مارکرم نے40رنزبنائے۔ یوں پہلےکھیلتےہوئےجنوبی افریقہ نےجیت کیلئےآسٹریلیاکو119رنزکاہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کھاتہ کھولے بغیرپویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ وارنر …

مزید پڑھیں »

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان بھارت کوہرائےگا،تجزیہ کار

T20 World Cup: Pakistan vs India

ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کل ہونےوالےایونٹ کےسب سےبڑےٹاکرےیعنی پاک بھارت میچ پردنیابھرکےکروڑوں کرکٹ شائقین نےابھی سےنظریں لگالی ہیں۔ کرکٹ ماہرین اورکرکٹ فینزدونوں میں آج اس بات پرگرماگرم بحث چل رہی ہےکہ کل میچ پاکستان جیتےگایابھارت؟ بہت سےسپورٹس تجزیہ کاروں کےخیال میں کل کامیچ پاکستان کےجیتنےکےامکانات بھارت سےزیادہ ہیں ۔ اس سوچ کےحامل تجزیہ کاروں کامانناہےکہ ویرات کوہلی کی قیادت میں کھیلنےوالی بھارتی ٹیم اس وقت سخت دباوکاشکارہےاوراس دباوکےنیچےسب سےزیادہ کوہلی دبےہوئےہیں۔ واضح رہےکہ ویرات کوہلی کی بھارت کیلئےانفرادی پرفارمنس بہت اچھی ہےاورانہوں نےبہت سےہوم اورغیرملکی ٹورزمیں اپنی ٹیم کوکامیابی دلوائی ہے۔ لیکن ویرات کوہلی آج تک اپنی …

مزید پڑھیں »

جسمانی ساخت پرتنقیدمجھےموٹی ویٹ کرتی ہے:اعظم خان

Body shaming motivates me, Azam Khan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کےنوجوان اورابھرتےہوئےوکٹ کیپربلےبازاعظم خان کہتےہیں انہیں اس بات کی کوئی پروانہیں کہ لوگ انہیں ان کی جسمانی ساخت کی بناپرکیاکہتےہیں،انہیں توبس خودکوبہترسےبہتربنانےپرتوجہ مرکوزرکھناہے۔ پاکستان کی طرف سےتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنےوالےاعظم خان نےاس سال جولائی میں انگلینڈکےخلاف اپناڈیبیوکیاتھا۔ اعظم خان کاکہناتھاکہ ان پرتنقیدکرنےوالوں کوآزادی ہےکہ پیٹھ پیچھےجوچاہیں کہہ سکتےہیں کیونکہ مجھےاس کی پروانہیں مجھےتوبس اپنی فٹنس کوبہتربنانےکوفوکس کرناہے۔، یہ کوئی اچھی بات نہیں کہ لوگ آپ کوآپ کی جسمانی ساخت کی بنیادپرتنقیدکانشانہ بنائیں لیکن اب اس قسم کی باتیں مجھےآگےبڑھنےکیلئےموٹی ویٹ کرتی ہیں۔ اعظم خان نےاس تاثرکوبےبنیادقراردیاکہ انہیں ٹیم میں ان کےوالدمعین خان کی وجہ …

مزید پڑھیں »