Home / چوکرزپھرفلاپ،آسٹریلیانے5وکٹوں سےہرادیا

چوکرزپھرفلاپ،آسٹریلیانے5وکٹوں سےہرادیا

T20 world cup: Australia beat South Africa

ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نےجنوبی افریقا کو5 وکٹوں سے شکست دےکرٹورنامنٹ میں شریک دیگرٹیموں کیلئےخطرےکی گھنٹی بجادی ہے۔

ابو ظہبی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےسپر12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جو درست ثابت ہوا اورچوکرزکی بیٹنگ لائن بری طرح سےلڑکھڑائی اورپھرڈھیرہوگئی۔ ایڈن مارکرم کےسواکوئی پروٹیزبلےبازکنگروزکےسامنےٹکنےکی ہمت نہ دکھاسکا۔ مارکرم نے40رنزبنائے۔ یوں پہلےکھیلتےہوئےجنوبی افریقہ نےجیت کیلئےآسٹریلیاکو119رنزکاہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کھاتہ کھولے بغیرپویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے، وہ بالترتیب 14 اور 11 رنز بناکرپویلین لوٹے۔ اسٹیون اسمتھ نے 35 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

گلین میکسوئل 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارکس اسٹونس 24 اور میتھیو ویڈ 15 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے انرچ نورکیا نے 2، کیشو مہاراج، تبریز شمسی اور کگیسو رباڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی چیک کریں

Corona's new variant and NCOC statement

جنوبی افریقہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں چوپٹ

ویب ڈیسک ۔۔ کوروناکی نئی قسم اومی کرون سامنےآنےکےبعدجنوبی افریقہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں کچھ …