ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نےویسٹ انڈیزسےباربارہارنےکی روایت کوتوڑتےہوئےہفتےکی رات کوہونےوالےمیچ میں چھ وکٹوں سےفتح حاصل کی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیزکےہاتھوں مسلسل پانچ شکستوں کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گوروں کی یہ پہلی کامیابی ہے۔
انگلش ٹیم کی ویسٹ انڈیزسےورلڈکپ میں مسلسل ہارکےبعدجیت نےیہ کہاجارہاہےکہ ممکن ہےآج اتوارکوپاکستان بھی ورلڈکپ میں بھارت سےمسلسل ہارنےکی روایت کوبدل ڈالے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہفتے کو انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹ سےشکست دی۔ یہ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں مسلسل پانچوِیں ہارکے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف انگلینڈ کی پہلی جیت ہے۔
اس سےپہلےویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 2009 میں پانچ وکٹ، پھر 2010 میں 8 وکٹ، 2012 میں 15 رنز سے شکست دی۔ 2016کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو دو بار شکست دی۔ پہلے 6 وکٹ سے ، پھر چار وکٹ سے۔
یادرہےکہ رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےپہلےپاکستانی ٹیم بھی بھارت کے خلاف مسلسل پانچ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ ہاری ہے۔
پاکستان کوبھارت سے2016میں شکست ہوئی۔ اس سےپہلے 2014 میں اور 2012 میں بھی پاکستان بھارت سےہارا۔ 2007میں بھارت نے دو مرتبہ پاکستان کو شکست دی۔