Home / جسمانی ساخت پرتنقیدمجھےموٹی ویٹ کرتی ہے:اعظم خان

جسمانی ساخت پرتنقیدمجھےموٹی ویٹ کرتی ہے:اعظم خان

Body shaming motivates me, Azam Khan

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کےنوجوان اورابھرتےہوئےوکٹ کیپربلےبازاعظم خان کہتےہیں انہیں اس بات کی کوئی پروانہیں کہ لوگ انہیں ان کی جسمانی ساخت کی بناپرکیاکہتےہیں،انہیں توبس خودکوبہترسےبہتربنانےپرتوجہ مرکوزرکھناہے۔

پاکستان کی طرف سےتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنےوالےاعظم خان نےاس سال جولائی میں انگلینڈکےخلاف اپناڈیبیوکیاتھا۔

اعظم خان کاکہناتھاکہ ان پرتنقیدکرنےوالوں کوآزادی ہےکہ پیٹھ پیچھےجوچاہیں کہہ سکتےہیں کیونکہ مجھےاس کی پروانہیں مجھےتوبس اپنی فٹنس کوبہتربنانےکوفوکس کرناہے۔،

یہ کوئی اچھی بات نہیں کہ لوگ آپ کوآپ کی جسمانی ساخت کی بنیادپرتنقیدکانشانہ بنائیں لیکن اب اس قسم کی باتیں مجھےآگےبڑھنےکیلئےموٹی ویٹ کرتی ہیں۔

اعظم خان نےاس تاثرکوبےبنیادقراردیاکہ انہیں ٹیم میں ان کےوالدمعین خان کی وجہ سےلیاگیاتھا۔ انہوں نےکہاکہ وہ ٹیم میں دوبارہ اپنی جگہ بنانےکیلئےسخت محنت کررہےہیں کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلناآسان لیکن ٹیم میں اپنی جگہ برقراررکھنےکیلئےآپ کوہرروزسخت محنت کرناہوتی ہے۔

واضح رہےکہ اعظم خان قومی ٹیم کےسابق کپتان اورمایہ نازوکٹ کیپربلےبازمعین خان کےبیٹےہیں،اعظم خان کوان کےوزن کی وجہ سےتنقیدکانشانہ بنایاجاتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

shadab khan marriage

شاداب بھی اوروں جیسےنکلے ۔۔

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےمایہ نازکھلاڑی شاداب خان بھی اوروں جیسےہی نکلے۔ شادی …