ویب ڈیسک ۔۔ معروف بھارتی کرکٹ کمنٹیٹرہرشابھوگلےنے24اکتوبرکوہونےوالےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسب سےبڑےٹاکرےیعنی پاک بھارت میچ پراپنی ماہرانہ رائےکااظہارکیاہے۔
ٹوئٹرپراپنےویڈیوپیغام میں بھوگلےنےبابراعظم اورمحمدرضوان پرمشتمل پاکستان کی اوپننگ جوڑی کی اہمیت پرزوردیتےہوئےشاہینوں کی کمزوری کی طرف بھی کھل کراشارہ کیاہے۔
بھوگلےکی رائےمیں اگرچہ پاکستان کی اوپننگ جوڑی رنزجوڑنےمیں بہت ماہرہےاوراوپرسےبابراعظم کی بہترین فارم لگی ہوئی ہے۔ لیکن اگرپاورپلےمیں بھارت اس جوڑی کوآوٹ کرنےمیں کامیاب ہوجاتاہےتومڈل آرڈرمیں تجربہ کاربلےبازہونےکےباوجودمیچ جیتنےکی جان نہیں۔
اپنی ٹیم کی سائیڈلیتےہوئےبھوگلےکامزیدکہناتھاکہ اعصاب کی جنگ میں بھی بھارت کاپلڑاپاکستان پربھاری پڑےگا۔ انہوں نےکہاکہ ماضی کودیکھتےہوئےیہ کہناپڑےگاکہ اعصاب کی جنگ بات کریں توورلڈکپ میں ہمیشہ بھارت نےپاکستان کوہرایاہے۔
تجربہ کاربھارتی کمنٹیٹرنےدونوں ٹیموں کومشورہ دیتےہوئےکہاکہ حریف کوکمزورسمجھنابہت بڑی غلطی ہوگی۔
انضمام الحق کےمشورے
سابق کپتان اورمایہ نازبلےبازانضمام الحق کہتےہیں بابراعظم اورمحمدرضوان کواپنااسٹرائیک ریٹ مزیدبہتربنانےکی ضرورت ہے۔ انہوں نےکہاکہ پاکستانی ٹیم بابراعظم اوررضوان پربہت زیادہ انحصارکرتی ہےاوراگریہ دونوں کسی میچ میں نہ چل سکےتوٹیم مشکل میں پڑجائےگی۔ اس لئےضروری ہےکہ دونوں اپنےاسٹرائیک ریٹ کومزیدبہتربنائیں۔