ویب ڈیسک ۔۔ سندھ ہائیکورٹ نے5منٹ سےزیادہ طویل ہرموبائل فون کال پرعائد75پیسےفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کوآئین کےخلاف قراردیتےہوئےختم کرنےکاحکم دیاہے۔
سندھ ہائیکورٹ کےاس حکم کےبعدوفاق اورصوبوں کےٹیلی کمیونیکیشن سروسزپرٹیکس کےحوالےسےاختیارات کاتعین بھی کردیاہے۔
عدالتی حکم کےمطابق وفاق کوٹیلی کمیونیکیشن سروسزپرٹیکس لگانےکااختیارنہیں کیونکہ آئینی طورپریہ سروسزصوبوں کےماتحت ہیں۔
پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ،پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ اورٹیلی نارپاکستان نےلیوی کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا۔