Home / ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستانی ٹیم کوپہلی شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : پاکستانی ٹیم کوپہلی شکست

South Africa beat Pakistan in warm up match

ویب ڈیسک ۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو پہلی شکست کاسامنا۔ جنوبی افریقہ نےوارم اپ میچ میں پاکستان کو6 وکٹوں سےہرادیا۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 15 ، محمد رضوان 19 اور محمد حفیظ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم فخرزمان نے نصف سنچری اسکور کی وہ 52 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوگئے۔

شعیب ملک نے 28، آصف علی نے 32 اور حسن علی نے 11 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کگیسو ربادا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پروٹیز نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر4 وکٹ کے نقصان پرحاصل کیا۔ کوئنٹن ڈی کاک 4، ریزا ہینڈرکس 7 اور ہینرک کلاسن 14رنزبناکر آؤٹ ہوئےتاہم کپتان ڈمبا باوما نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

راسی وان ڈار ڈاسن نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح سے ہمکنار کروایا۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ پاکستان کی جانب سےعماد وسیم اورشاہین آفریدی نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنےپہلےوارم میچ میں پاکستان نےویسٹ انڈیزکوشکست دی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

PCB Chairman Mohsin Naqvi chairs Board of Governors meeting at PCB Headquarters in Lahore, increasing match fees and domestic budget for 2026-27

قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئےخوشخبری

Monday, 29 June 2026 | Web Desk قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کواب میچ فیس کی …