Home / ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نےبھارت کوہرانےکی حکمت عملی طےکرلی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نےبھارت کوہرانےکی حکمت عملی طےکرلی

T20 World Cup: Pakistan vs India

ویب ڈیسک ۔۔ جیسےجیسے24اکتوبرکادن قریب آرہاہے،پاکستان اوربھارت میں موجودکروڑں کرکٹ فینزکےدلوں کی دھڑکنیں تیزسےتیزہوتی جارہی ہیں۔

جی ہاں ۔۔ 24اکتوبرکوٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاسب سےبڑااورسنسنی خیزٹاکراروایتی حریفوں پاکستان اوربھارت کےدرمیان دبئی میں ہونےجارہاہے۔ ورلڈکپ کی تاریخ کےحساب سےتوپاکستان بھارت سےکبھی جیت نہیں پایالیکن اس مرتبہ کپتان بابراعظم اورٹیم منیجمنٹ نےملکرورلڈکپ کی تاریخ بدلنےکاعزم کرلیاہے۔

ذرائع کاکہناہےکہ قومی ٹیم مینجمنٹ نے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کےملےجلے کمبی نیشن کے ساتھ ہی کوہلی الیون سےدودوہاتھ کرنےکا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع کےمطابق فٹنس مسائل یاکوئی اورمسئلہ نہ ہواتو ویسٹ انڈیزکےخلاف وارم اپ میچوں والا کمبی نیشن ہی بھارت کے خلاف آزمایاجاسکتاہے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور آصف علی کو ترجیح دیے جانے کا امکان ہے جب کہ عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی کمبی نیشن کا حصہ ہیں۔

کرکٹ پنڈتوں کاکہناہےکہ رات کے اوقات میں کھیلے جانے والے میچ میں اوس فیکٹر اہم ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Corona's new variant and NCOC statement

جنوبی افریقہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں چوپٹ

ویب ڈیسک ۔۔ کوروناکی نئی قسم اومی کرون سامنےآنےکےبعدجنوبی افریقہ میں کھیلوں کی سرگرمیاں کچھ …