لاہور:(ویب ڈیسک) تجربہ کارکرکٹراورپاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈسےڈراپ کئےجانےپرحیران ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کوانٹرویودیتےہوئےسابق کپتان کاکہناتھاکہ ان کی فٹنس برقرارہےاوریہی قومی ٹیم میں انتخاب کی بنیادہوناچاہیے۔ شعیب ملک نےکہاکہ وہ نہیں جانتےکیوں انہیں ٹیم سےڈراپ کیاگیالیکن وجہ جوبھی ہو،وہ اس مسئلےپرزیادہ بات نہیں کرناچاہتے۔ شعیب ملک کےمطابق اس بات سےفرق نہیں پڑتاکہ آپ کی عمرکیاہے?اصل بات یہ ہےکہ آپ کی پرفارمنس کیاہے؟ آپ کی فٹنس عالمی معیارکےمطابق ہے؟ سب سےبڑھ کریہ کہ ایک سینئرکھلاڑی کےطورپراگرآپ ڈریسنگ روم کاماحول اچھارکھتےہیں ، نوجوان کھلاڑیوں اورمنیجمنٹ کی عزت کرتےہیں توپھرپیچھےکیارہ جاتاہے؟ شعیب ملک نےمحمدحفیظ کی …
مزید پڑھیں »پی ایس ایل: فائنل 24جون کوکھیلاجائےگا
لاہور:(ویب ڈیسک) ابوظہبی میں ہونےوالی پاکستان سپرلیگ کافائنل 24جون کوکروایاجائےگا۔ ایک خبرکےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈنےپاکستان سپرلیگ کےفرنچائزمالکان کےہونےوالی ورچوئل میٹنگ کی تفصیلات جاری کی ہیں ۔ پی سی بی حکام کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈکےدورےپر23کی بجائے25جون کوروانہ ہوگی۔ پی سی بی نےپی ایس ایل کےبقیہ میچزکاانعقادابوظہبی میں یقینی بنانےکیلئےقومی ٹیم کی برطانیہ روانگی کےشیڈول میں ردوبدل کرتےہوئےاسےدودن کیلئےآگےکردیاہے۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ چارٹرڈفلائٹس سے26مئی کوپہنچنےوالےتمام افرادکی آئسولیشن بدھ کومکمل ہوجائےگی جس کےبعدلاہوراوراسلام آبادکی ٹیمیں بدھ کی رات ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔۔
مزید پڑھیں »پی ایس ایل کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کےچھٹےایڈیشن کےبقیہ میچزکیلئےگرین سگنل آن ہوگیا۔ جی ہاں ۔۔ پی ایس ایل پرچھائی غیریقینی کی دھندآہستہ آہستہ چھٹنےلگی ہے۔ جنوبی افریقہ سےغیرملکی کھلاڑی ابوظہبی پہنچ گئےہیں ۔ ابوظبی پہنچنے والوں میں پاکستانی کرکٹر محمد نوازکےعلاوہ فاف ڈپلوسی،ڈیوڈ ملر،کیمرون ڈیلپورٹ،رائیلی روسو اورہرشل گبزشامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس اور ڈیرن سیمی نیویارک سےابوظہبی کیلئےروانہ ہوئےہیں جبکہ براڈکاسٹ کریو میں شامل جنوبی افریقا سےتعلق رکھنےوالےمسافر بھی یواےای روانہ ہوچکےہیں۔ بھارت سےتعلق رکھنےوالے8 براڈکاسٹرزبھی یواےای پہنچےہیں۔ ادھرکراچی میں قرنطینہ میں موجودسرفرازاحمدسمیت پچیس کھلاڑیوں کوبھی ویزےمل گئےاوروہ کھلاڑی اتوارکی صبح ابوظہبی روانہ ہونگے۔ اب جبکہ بظاہرپی ایس ایل کےانعقادمیں …
مزید پڑھیں »ابوظبی میں اچھی بولنگ جتوائےگی،عاقب
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپر لیگ کی سب سےمقبول فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاویدکی پاکستان سپرلیگ کےچھٹےایڈیشن کی ممکنہ فاتح ٹیم کےحوالےسےبڑی پیشگوئی ۔۔ عاقب جاویدکاکہناہےکہ ابوظہبی میں وہی ٹیم جیتےگی جس کی بولنگ مضبوط ہو گی۔ عاقب کامزیدکہناتھاکہ راشد خان کےآنےسےلاہور قلندرزکی بولنگ اوربھی زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابوظہبی میں ہونے والے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں ہمارا زیادہ انحصار پاکستانی کھلاڑیوں پر ہوگا۔ عاقب کےمطابق لاہورقلندرزکےپاس 7 آپشن بڑے شاندار ہیں ۔ لاہورقلندرزکےہیڈکوچ کاکہناتھاکہ ٹاپ تھری بیٹسمینوں میں فخر زمان اور محمد حفیظ ہمارے پاس ہیں،بولرز میں شاہین آفریدی …
مزید پڑھیں »بس کردیں ، عمران بھائی بس ۔۔ شاہدآفریدی
ویب ڈیسک ۔۔ عمران خان صاحب ، ماضی کےحکمرانوں کےبرابھلاکہناچھوڑیں ، یہ بتائیں آپ نےبطوروزیراعظم کیاخدمات سرانجام دی ہیں ۔ پہلےپراناپاکستان ٹھیک کرلیں،نیاپاکستان بھی ہم دیکھ لیں گے۔ ان خیالات کااظہارکسی اورنےنہیں بلکہ معروف کرکٹرشاہدآفریدی نےکیاہے۔ تفصیلات کےمطابق شاہدآفریدی کاایک انٹرویوکلپ ان دنوں سوشل میڈیاپروائرل ہورہاہےجس میں وہ وزیراعظم عمران خان کومشورےدیتےدکھائی دےرہےہیں ۔ شاہد آفریدی اس کلپ میں کہہ رہےہیں:’جب عمران خان نے تحریک انصاف کا آغاز کیا تھا، عوام اُن کی بہت سنتے تھے، اُن کی ایک آواز پر پوری قوم کھڑی ہو جایا کرتی تھی، اب عمران بھائی اپنے فیصلوں کی صفائیاں بہت دیتے ہیں۔‘ انہوں نےکہاکہ …
مزید پڑھیں »پی ایس ایل کےبقیہ میچزکیلئےوینیوفائنل
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کےبقیہ میچزکےحوالےسےچھائی دھندچھٹ گئی ہےاوراب یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ پاکستان سپرلیگ سکس کےبقیہ میچزیواےای میں ہی ہونگے۔ متحدہ عرب امارات کےکرکٹ بورڈاورڈیزاسٹرمنیجمنٹ کمپنی کی جانب سےپاکستان کرکٹ بورڈکواین اوسی جاری کردیاگیاہے۔ اس حوالےسےانتظامات کوحتمی شکل دینےکیلئےپی سی بی اورفرنچائزمالکان کےدرمیان آج ایک میٹنگ بھی ہوگی ۔ چیف ایگزیکٹوپاکستان کرکٹ بورڈوسیم خان کہتےہیں ہم ایونٹ کومنعقدکرانےکی منظوری دینےپریواےای کےمشکورہیں۔ پی سی بی سکس کےبقیہ 20میچزابوظہبی میں جون میں ہونگے۔ واضح رہےکہ اس سےپہلےایونٹ کےملتوی ہونےکی اطلاعات موصول ہورہی تھیں ۔
مزید پڑھیں »پی ایس ایل کےبقیہ میچ ابوظبی میں ہونگے
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ کےچھٹےایڈیشن کےبقیہ میچوں ابوظہبی میں کرائےجانےکاامکان روشن ہوگیا ہےاوراس حوالےسےقائدہ اعلان آج متوقع ہے۔22 مئی کوٹیمیں کراچی اورلاہورسےعرب امارات روانہ ہوں گی۔ ذرائع پی سی بی کےمطابق پی سی بی کا سات رکنی وفد متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔ پی سی بی وفد نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کےعہدیداروں کو آن لائن بریفنگ دی، پی سی بی جون کے پہلےہفتے میں یو اے ای میں ٹورنامنٹ بحال کرنےکاخواہشمند ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف دوخصوصی طیاروں پرعرب امارات روانہ ہوں گے، کھلاڑی اورمینجمنٹ کےافراد پہلےقرنطینہ لاہورجبکہ سات سےدس روزکا ابوظہبی میں …
مزید پڑھیں »رافیل نڈال کی ایک اوربڑی فتح
ویب ڈیسک ۔۔ اسپین سےتعلق رکھنےوالےٹینس سٹاررافیل نڈال نے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کودلچسپ مقابلےکےبعدشکست دے کر اٹالین اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔ کلےکورٹ کےبےتاج بادشاہ کہلائے جانے والے رافیل نڈال کا یہ دسواں اٹالین اوپن ٹینس ٹائٹل ہے۔ روم میں کھلے جارہے اٹالین اوپن ٹینس فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے سیٹ میں رافیل نڈال نے 5-7 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیٹ میں جوکووچ نے انھیں 1-6 سے زیر کیا۔ میچ کا آخری سیٹ 3-6 سے رافیل نڈال کے نام رہا، اس طرح انھوں نے یہ فائنل مقابلہ اپنے نام کرلیا۔
مزید پڑھیں »پی ایس ایل کےحوالےسےنئی امید
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سُپرلیگ (پی ایس ایل) سکس کےبقیہ میچزمتحدہ عرب امارات میں کرانےکی امیدپیداہوچلی ہےاورپاکستان کرکٹ بورڈکےاعلیٰ حکام اس مقصدکیلئےپچھلےکچھ دنوں سےدبئی میں یواےای کرکٹ بورڈسےمعاملات طےکرنےکیلئےموجودہیں۔ اس حوالےسےقومی میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی خبرکےمطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچزکوابوظہبی میں ری شیڈول کرانےکیلئےتیاریاں جاری ہیں۔ پی سی بی ذرائع کےمطابق یواےای کرکٹ بورڈکی جانب سےعیدکی چھٹیوں کےبعدجواب ملےگا۔ ذرائع کےمطابق کورونایادیگروجوہات کےباعث اگریو اے ای میں ایونٹ کرانےکی اجازت نہ ملی تو کراچی کو بطور بیک اپ آپشن استعمال کیاجاسکتاہے۔ یادرہےکہ اس سےپہلےپی سی بی پی ایس ایل کےبقیہ میچزکراچی میں ہی کرانےکامنصوبہ رکھتاتھالیکن بعدملک میں کوروناکےپھیلاءوکےباعث اس منصوبےکوتبدیل کرناپڑا۔
مزید پڑھیں »باکسرعامرخان کےگھرفلسطینی پرچم لگ گیا
ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی نژادمعروف برطانوی باکسرعامرخان نےفلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کیلئےلندن میں اپنےگھرپرفلسطینی پرچم لہرادیا۔ اس حوالےسےعامر خان نےٹوئٹر پر اپنے گھر کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لہراتاہواصاف نظرآرہاہے۔ عامرخان نےتصویرشئیرکرتےہوئےاپنی ٹویٹ میں فری فلسطین یعنی فلسطین کوآزادکروکاہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ ‘ واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 40 کےقریب ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی جبکہ درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں »