Home / پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش : دوسراٹیسٹ، پیشگوئیاں

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش : دوسراٹیسٹ، پیشگوئیاں

Pak Bangladesh 2nd test

ویب ڈیسک ۔۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سےشروع ہوگا۔میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے ہو گا۔پاکستان پہلا ٹیسٹ جیت کرپہلےہی سیریزمیں ایک صفرسے برتری حاصل کر چکا ہے۔

بابراعظم الیون نےدو سرےٹیسٹ میں فتح اورسیریز میں کلین سویپ کیلئےبھرپورتیاری کرلی ہے۔ پہلےٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے کئی اتار چڑھائو کے بعدآٹھ وکٹوں سےفتح حاصل کی ۔ ، پاکستانی اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے بہترین کھیل پیش کیا۔

سیریزمیں برتری کےباوجود کپتان بابر اعظم سمیت اظہر علی ، محمد رضوان اور فواد عالم کی بیٹنگ اگرنہ چلی تومہمان ٹیم مشکلات کاشکارہوسکتی ہے۔ دوسری جانب فٹنس مسائل کے شکار شکیب الحسن اور فاسٹ بولر تسکین احمد کے آنے سے بنگلہ دیش ٹیم مضبوط ہو چکی ہے ۔ محمد نائم کو اوپننگ میں ڈبیو کرایا جا سکتا ہے ۔ واضح رہےکہ لٹن داس اور مشفیق الرحیم نے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کی تھی ۔

ڈھاکا میں ورچوئل پریس کانفرنس میں فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ہر کھلاڑی کا اعتماد بڑھاتے ہیں۔

قومی ٹیم شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے دونوں ٹیسٹ جیت چکی ہے ۔پاکستانی ٹیم نے سترہ دسمبر دو ہزارپندرہ کو کھیلا جانے والا ٹیسٹ ۔تین سو اٹھائیس ۔رنزسے جیتا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

kohli and rohit sharma retirement

ویراٹ اورروہت کےمداحوں کیلئےبری خبر

ویب ڈیسک ۔۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فتح کے بعد بھارتی …