ویب ڈیسک ۔۔ سیالکوٹ میں انسان نمادرندوں پرمشتمل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے منیجر کے حوالے سے فیکٹری مالک کا موقف سامنے آگیا۔ کہتےہیں پرانتھا کمارا کےحوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی۔
فیکٹری مالک نے کہا کہ معاملے کی اطلاع ملنےتک پرانتھا کمارا ہجوم کے ہتھےچڑھ گیا تھا۔ فیکٹری مالک کامزید کہنا تھاکہ پولیس کو تقریباً صبح پونے 11 بجے اطلاع دی تھی، جب پولیس پہنچی تو نفری کم تھی۔ پولیس کی مزید نفری پہنچنے سے پہلے پرانتھا ہلاک ہوچکا تھا۔
پرانتھا کمارا نے 2013 میں بطور جی ایم پروڈکشن جوائن کیا تھا، پرانتھا کمارا محنتی اور ایماندار پروڈکشن منیجر تھے۔
واضح رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی تھی۔