Home / ریحام خان کان لیگ میں شمولیت کااشارہ

ریحام خان کان لیگ میں شمولیت کااشارہ

Reham Kahn Contest election in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کاصحافت کےبعدسیاست میں قسمت آزمائی کافیصلہ ۔ سابقہ خاتون اول پاکستان پہنچ گئیں۔الیکشن لڑنے کا اشارہ دے دیا۔

لاہور میں نجی ٹی وی سےبات کرتےہوئے ریحام خان کاکہناتھا کہ لندن پلان کا پہلے کبھی حصہ رہی اور نہ ہی اب ہوں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات سے متعلق سوال کا جواب ریحام خان گول کرگئیں۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ نواز شریف واپس آئیں گے تو سیاست میں تبدیلی آئے گی، آج کی تاریخ تک مسلم لیگ ن فاتح پارٹی ہے اور اس کا ٹکٹ بھی فتح کانشان ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اختیارات دینے والی کسی فاتح پارٹی کی طرف سے پیشکش ہوئی تو الیکشن لڑنے میں دلچسپی لوں گی۔

ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ ایک غلط ذاتی فیصلہ میں نے کیا اور ایک گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غلط فیصلے کے بارے میں مجھے 6 ماہ میں ہی پتا چل گیا تھا۔اسی طرح چوہدری سرور کو بھی چل گیا۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …