Home / عمرہ پرجانےوالوں کیلئےاچھی خبر

عمرہ پرجانےوالوں کیلئےاچھی خبر

Saudi Arab Ummarah conditions

ویب ڈیسک ۔۔ عمرہ کی ادائیگی کیلئےسعودی عرب جانےکےخواہشمندوں کیلئےخوشخبری ۔

تفصیلات کےمطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی بار مارچ 2020 میں لگائی جانےوالی پابندیوں میں بتدریج تمام پابندیاں ختم کی جارہی ہیں۔ سعودی حکام کےمطابق اب عمرے کیلئے آنے والے افراد کو کوئی قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گاالبتہ یہ ضروری ہوگاکہ انہوں نے سعودی عرب میں منظور کیے جانے والے کورونا ویکسین کی کم سے کم دو ڈوزلگوائی ہوں۔

سعودی عرب نے صرف 4 ویکسینز کے استعمال کی منظوری دی ہے جن میں موڈرنا، فائزر بائیو این ٹیک، جانسن اینڈ جانسن اور آکسفورڈ کی ایسٹرازینیکاشام ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا تھا کہ سفری پابندی کی فہرست میں موجود ممالک کے علاوہ دنیا بھر کے شہری براہ راست عمرے کیلئے آسکتے ہیں تاہم ضروری ہے کہ ان کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہو۔

سعودی عرب میں مقیم افراد کیلئے عمر کی حد 12 سال ہے۔اب سعودی حکام نے معتمرین کوایک سہولت دینےکااعلان کیا ہے کہ وہ یہ کہ عمرے پر جانے والے افراد اب 10 کے بجائے پورے 30 دن قیام کرسکیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Meta CEO Mark Zuckerberg buys palace in Ireland near Dublin

مارک زکربرگ نےقلعہ خریدلیا

Saturday, 22 August 2026 | Web Desk میٹا کےبانی مارک زکربرگ نے یورپی ملک آئرلینڈ …