Home / ڈاکٹربننےکےخواہشمندطلبہ وطالبات کی امیدوں پرپانی پھرگیا

ڈاکٹربننےکےخواہشمندطلبہ وطالبات کی امیدوں پرپانی پھرگیا

Supreme Court orders against illegal University campuses

ویب ڈیسک ۔۔ ملک کی سب سےبڑی عدالت یعنی سپریم کورٹ نےڈاکٹربننےکےخواہشمندطلبہ وطالبات کی امیدوں پرپانی پھیرتےہوئےبڑافیصلہ سنادیا۔ فیصلہ سنتےہی طلبہ و طالبات کےچہرےلٹک گئے۔

خبرکچھ یوں ہےکہ عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جیسے فیصلوں کوبرقرار رکھتے ہوئے ملک بھر کے سرکاری و نجی میڈیکل کالجوں میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل انڈر گریجویٹ پروگرام میں داخلے کے لئے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) پاس کرنےکاطریقہ برقراررکھاہے۔ صرف یہی نہیں ایم ڈی کیٹ کوختم کرنےکیلئےدائراپیلوں کوبھی خارج کردیاگیاہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بنچ نے 27ستمبر2021کو کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جوکہ جمعرات کے روز جاری کیا گیا۔ 5صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ جسٹس سید منصور علی شاہ نے قلمبند کیا ہے ،جس میں فاضل عدالت نے قراردیاہے کہ ایم ڈی کیٹ کو قانونی تحفظ حاصل ہے اورنجی میڈیکل کالجوںمیں داخلے کیلئے بنائے گئے طریقہ کار کا ایم ڈی کیٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

،عدالت نے قرار دیاہے کہ ملک بھر کے سرکاری و نجی میڈیکل کالجوں میںمیڈیکل اینڈ ڈینٹل انڈر گریجویٹ پروگرام میں داخلے کے لئے ایم ڈی کیٹ ایک قانونی تقاضا ہے، باقی تمام ٹیسٹ نجی کالجوں کے اپنے تشکیل شدہ ہیں،کوئی نجی میڈیکل کالج بھی ایم ڈی کیٹ کے امتحان سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ2021میں اے بی ڈبلیونالج ویلیج نامی فیصل آباد کے ایک نجی میڈیکل کالج میں داخلہ لینے والے طلبا ء مامون وزیر وغیرہ کے داخلے ایم ڈی کیٹ پاس نہ کرنے کی بناء پر منسوخ کردیے گئے تھے ،جس پر انہوں نے پاکستان میڈیکل ایکٹ 20کی دفعہ 18کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ،اسی دوران ایک ملتے جلتے مقدمہ میں لاہور ہائی کورٹ کے ایک ڈویژن بنچ نے ایم ڈی کیٹ کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے ایک لازمی تقاضہ قرار دیتے ہوئے درخواستیں خارج کردی تھیں،بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسی فیصلے کو اختیار کرتے ہوئے مامون وزیر وغیرہ کی درخواستیں خارج کردی تھیں ،جنہوںنے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں یہ اپیلیں دائر کی تھیں۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …