Home / وسیم اکرم کیلئےایک اوراعزاز

وسیم اکرم کیلئےایک اوراعزاز

Wasim Akram Get UAE Golden visa

ویب ڈیسک ۔۔ متحدہ عرب امارات میں حکومت ان دنوں دنیابھرسےتعلق رکھنےوالی نمایاں شخصیات کوگولڈن ویزادےرہی ہے۔ پاکستان سےتعلق رکھنےوالےسوئنگ کے سلطان اورسابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کوبھی دبئی کا گولڈن ویزا دےدیاگیاہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ میں میری کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت دبئی کی طرف سے مجھے گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ دبئی کا گولڈن ویزا ملنے پر فخر محسوس کررہا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ دبئی بلاشبہ کاروبار، چھٹیاں اور دیگر ممالک کے عوام سے جُڑنے کے لیے دنیا کی بہترین جگہوں میں سے ایک ہے۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ’مجھے دبئی میں مزید وقت گُزارنے کا انتظار ہے۔ اس سے قبل دبئی حکومت نے شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ کو دبئی کا گولڈن ویزا جاری کیاگیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Asia cup Pak India match

ایشیاکپ: پاکستان سپرفورمرحلےمیں داخل

ویب ڈیسک ۔۔ ایشیاکپ کےاہم ترین میچ میں پاکستان اوربھارت کوایک ایک پوائنٹ مل گیاکیونکہ …