ویب ڈیسک ۔۔ فرانس کےشمال مغربی حصےمیں تلواروں سےحملے۔۔ دوخواتین پولیس اہلکارزخمی ہوگئیں۔
پیرس سےفرانسسیی پولیس ترجمان کےمطابق نِنجا کی طرح لباس پہنے شخص نے پولیس اہلکاروں پراچانک سےحملہ کرکےانہیں زخمی کردیا۔ اسی دوران وہاں پہنچنےوالےدیگراہلکاروں نےحملہ آور کو گولی مارنے کے بعد پکڑ لیا۔
پولیس کےمطابق فوری طورپرایسے کوئی ثبوت نہیں ملے کہ حملہ آورکا مقصد دہشتگردی تھا۔ پولیس ترجمان کےمطابق حملہ آور نے ایک گاڑی چوری کی اوراس گاڑی سےایک حادثہ رونما ہوا۔جائے حادثہ پربلانے والے پولیس اہلکاروں پربھی حملہ آور نے حملہ کیا۔
پولیس ترجمان کاکہناہےکہ پولیس کی فائرنگ میں زخمی حملہ آورزخمی ہوگیاجسےاسپتال میں داخل کروادیا گیاہے۔ پولیس کےمطابق ملزم سےتحقیقات کےبعدپتاچلےگاکہ اس کےکیامقاصدتھے؟