Home / آئی ایم ایف کاایک اورحکم پوراکرنےکی تیاریاں

آئی ایم ایف کاایک اورحکم پوراکرنےکی تیاریاں

Sales tax exemption on small vehicles in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ منی بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پرسیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم ہوسکتی ہےجس کےتحت چھوٹی گاڑیوں پرسیلز ٹیکس 12 سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کی تجویز زیرغور۔

ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں 1000 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس کی رعایت ختم ہونے کا امکان ہےجس کےبعدمنی بجٹ میں 1000 سی سی تک گاڑیاں مزید 5 فی صد مہنگی ہونےکی توقع ہے۔ منی بجٹ کے بعد گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12 کی بجائے 17 فیصد ہوجائے گا۔

یہ سب آئی ایم ایف کی شرط پر 360 ارب روپے کے ٹیکس وصول کرنے کی تیاریاں ہیں جس پر عملدرآمد کیلئے 2000 سی سی سے زائددرآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ منی بجٹ میں ٹیکس چھوٹ اوررعایت سمیت مراعات ختم کی جارہی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Vivo Y27

ویووکاوائے27اسمارٹ فون – ایک بہترین پیشکش

ویب ڈیسک ۔۔ مشہورٹیکنالوجی کمپنی ویووایک بارپھرایک زبردست پراڈکٹ لارہی ہے۔ کمپنی نےاس بار44ڈبلیو فلیش …