Home / سری لنکن منیجرکاقتل : اصل وجوہات سامنےآگئیں،انٹیلی جنس رپورٹ

سری لنکن منیجرکاقتل : اصل وجوہات سامنےآگئیں،انٹیلی جنس رپورٹ

Prantha Kumara factory owner statement

ویب ڈیسک ۔۔ سیالکوٹ میں وحشی ہجوم کےہاتھوں سری لنکن منیجرکےبہیمانہ قتل پرپنجاب کی انٹرانٹیلی

جنس رپورٹ میں سنسنی خیزانکشافات سامنےآئےہیں۔

رپورٹ میں واضح طورپرکہاگیاہےکہ فیکٹری مشینوں پرلگےمذہبی اسٹکرزکوہٹایاجانامحض بہانہ تھا،فیکٹری

منیجرپروحشیانہ تشدداورپھرقتل کرنےکےبعدآگ لگانے کی وجوہات کچھ اورتھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کوجمع کرائی گئی پنجاب انٹرایجنسی رپورٹ کے مطابق مذہبی اسٹکرزکاہٹایاجانامحض بہانہ تھا،منیجرکےقتل کےپس پردہ محرکات میں کانظم وضبط کےحوالےسےسخط ہوناتھا۔ منیجرکام کےدوران نظم وضبط کی پابندی کرواتااوراس نےچندروزپہلےڈسپلن کی خلاف ورزی پرکچھ مزدوروں کوملازمت سےنکال دیاتھا۔

پرانتھاکماراکےفیکٹری مالک کابیان سامنےآگیا

انٹیلی جنس رپورٹ کےمطابق پریانتھاکمارا11سال سےفیکٹری منیجرتھااوروہ کام کےحوالےسےکافی سخت تھا۔

پریانتھا نےگزشتہ روز11بجےکےقریب فیکٹری ورکرزسےکہا کہ کچھ غیرملکی وفودفیکٹری کےدورےپرآرہےہیں اس لئےتمام مشینوں کوصاف کیاجائےاوران پرلگےاسٹکرزکوہٹادیاجائے۔

عمرہ پرجانےوالوں کیلئےاچھی خبر

رپورٹ کےمطابق گرفتارافرادنےاعتراف کیاہےکہ مشینوں پرچسپاں اسٹکرزپرمذہبی اقوال درج تھےاوران کےحوالےسےجھگڑاہوا۔ رپورٹ کےمطابق جس وقت جھگڑاشروع ہوااس وقت مالکان فیکٹری میں موجودتھےاورصورتحال خراب دیکھ کروہ بھاگ گئےحالانکہ وہ چاہتےتوحالات کوکنٹرول کرسکتےتھے۔

فرانس میں تلواریں نکل آئیں

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …